اشاعتیں

ستمبر, 2014 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

عجیب و غریب خبریں

آج کوشش ہوگی کہ کچھ عجیب و غریب خبریں آپ کے سامنے لاؤں ۔ حالات ِ حاضرہ پر بہت کچھ لکھ لیا ۔ہمارے ہاں  عجیب وغریب خبریں پڑھنے والوں کی بھی کوئی کمی نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے اخبارات اور ہماری نیوز ویب سائیٹیں اس طرح کی خبریں بھی آئے روز شائع کرتی رہتی ہیں ۔ یہ بڑی اچھی بات ہے ۔ کیوں کہ لوگ سیاسی اور حالات ِ حاضرہ پر خبریں پڑھتے پڑھتے بور ہو جاتے ہیں ۔اور بعض لوگ تو ایسے بھی ہوتے ہیں ، جو خبریں پڑھتے ہی محض اس لیے ہیں ، تاکہ وہ عجیب و غریب اور حیرت انگیز خبریں پڑھ کر لطف اندوز ہو سکیں ۔ وہ اس بات کے جاننے کے بالکل شائق نہیں ہوتے کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے؟ سیلاب نے کتنی تباہی مچائی ہے ؟ دھرنوں کا کیا بنا؟ ہمارے وزیر ِاعظم کب ، کس ملک میں اپنا نیا دورہ کریں گے ؟

پاکستان کی سیاسی صورت حال

ان دنوں وطن ِ عزیز کی سیاسی صورت حال نا گفتہ بہ ہے ۔ اسی سیاسی صورت حال کے باعث چینی صدر کا دورہ ِ پاکستان ملتوی ہوا ہے ۔ حکومت کے مطابق چینی صدر کے نہ آنے سے پاکستان کو 34 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔ کیوں کہ چینی صدر نے 34 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں پر دست خط کرنے تھے ۔ بی بی سی کے مطابق : " گذشتہ ماہ ہی وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ چین نے پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے آئندہ چار برس کے دوران ملک میں دس ہزار میگاواٹ سے زیادہ کے بجلی گھروں کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ "