اشاعتیں

2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

چند غیر مسلم شعرا کی نعتیں

تصویر
آج بارہ ربیع الاول1442 بہ مطابق 30 اکتوبر 2020 ہے۔ سرکار علیہ السلام کی شان ِ اقدس تحریری و تقریری صورت میں بیان کی جا رہی ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم تمام جہانوں کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے گئے ہیں۔ قرآن ِ حکیم میں ارشاد ہے: "اور ہم نے تیرے ذکر کو بلند کر دیا۔"   یہی وجہ ہے کہ چودہ سو سال گزرنے کے باوجود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے ذکر ِ خیر جاری و ساری ہے اور قیامت تک اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔   سرکار علیہ الصلوۃ و السلام کی شان ِ اقدس ان کے ماننے والوں کے ساتھ ساتھ نہ ماننے والوں نے بھی بیان کی ہے۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ایک   عالم گیر شخصیت کے حامل افضل ترین بشر ہیں۔   اس تحریر میں ،میں چند غیر مسلم شعرا کی نعتیں تحریر کروں گا۔ تاکہ آپ کو اندازہ ہو کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے انصاف پسند غیر مسلم بھی والہانہ عقید ت و محبت رکھتے   ہیں۔

سندھ میں تعلیم کس طرف جارہی ہے؟

تصویر
محکمہ ِ تعلیم سندھ نے اچانک جماعت نہم کی حیاتیات، کمپیوٹر اور انگریزی کی کتابیں تبدیل کر دی ہیں۔ واضح رہےکہ تعلیمی ادارے لگ بھگ چھےمہینوں کے لیےبندتھے۔چھے مہینوں کےبعد جیسےہی اسکول کھلے تو معلوم ہوا کہ مذکورہ بالا کتابیں تبدیل کر دی گئی ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ اس بارے میں کسی قسم کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ اور سندھ کےتمام بورڈز نےبھی اس بارے میں کسی قسم کی کوئی اطلاع دینےکی زحمت نہیں کی۔حالاں کہ سوشل   میڈیا کی وجہ سے خبر رسانی اور آسان ہوگئی ہے۔ کراچی میٹرک بورڈ کی ویب سائٹ اس ضمن میں تاحال خاموش ہے۔ہمیں بھی اس بارےمیں اس وقت معلوم ہوا، جب گورنمنٹ اسکولوں کے طالب علموں کوانگریزی کی نئی کتابیں فراہم کی گئیں   اور سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر حیاتیات اورانگریزی کی نئی کتابیں اپلوڈ کی گئیں۔ بہتر ہوتا کہ نئے سال سے یعنی 2021ء سے ان کتابوں کا اجرا کیا جاتا۔ ابھی پرانی ترتیب چلنےدی جاتی۔پہلے سے وقت کی شدید قلت ہے۔ بچے تیاری کیسےکریں گے۔اس فیصلےنے اساتذہ اور طلبہ  دونوں کو پریشان کر دیا ہے کہ اب ان مضامین کی تیاری اتنے کم عرصے میں کیسے ہو پائے گی۔

7ستمبر یومِ تحفظِ ختمِ نبوت

  7ستمبر 1974ء کو   پاکستان کی آئین ساز اسمبلی میں آئین میں ترمیم کرتے ہوئے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا۔   قادیانیوں کو غیر مسلم قراردینے میں ہر مکتبہ فکر کے علماء نے بھر پور جدوجہد کی ۔ہر قسم کی فرقہ واریت کو بالائے طاق رکھ کر عقیدہ ِ ختم ِ نبوت کے دفاع کے لیے یک جا ہوگئے۔

6 ستمبر 1965ء کی پاک بھارت جنگ

تصویر
  ہم چھے ستمبر کا دن یوم ِ دفاع کے طور پر مناتے ہیں۔ اس دن ہم اپنی فوج کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کرتے ہیں۔   دراصل 6 ستمبر 1965ء کورات کی تاریکی میں   بھارتی فوج نے میجر جنرل نرنجن پرشاد کی قیادت میں لاہور پر تین اطراف سے حملہ کر دیا۔ بھارت پاکستان پر قبضہ کرنا چاہتا تھا۔ لیکن ہماری فوج نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بھارتی فوج کو واپس اپنے ملک جانے پر مجبور کر دیا۔

کاروبار بمقابلہ نوکری

تصویر
اگرآپ کسی یونی ورسٹی میں جائیں اور وہاں کے طلبہ وطالبات سے پوچھیں کہ آپ کیوں پڑھ رہے ہیں۔یقین کیجیے ، 98 فی صد کا جواب ہوگا کہ ہم ایک اچھی نوکری کے حصول کے لیے پڑھ رہے ہیں۔ دو فی صد ہی ایسے بچے ہوں گے، جن کی سوچ اپنے کاروبار کی طرف مائل ہو گی۔ کتنی عجیب بات ہے کہ ہم نوکر بننے کے لیے پڑھتے ہیں۔ بڑا نوکر بننے سے چھوٹا مالک ہونا بہتر ہے۔نوکر ہمیشہ نوکر ہی رہتا ہے۔ اسے اپنے مالک کی ہر بات ماننی پڑتی ہے۔ اس کی اپنی کوئی زندگی نہیں ہوتی۔ وہ اپنی مرضی نہیں چلا سکتا ۔اسے اپنے مالک کی ہاں میں ہاں ملانی پڑتی ہے۔ وہ   نہ چاہتے ہوئے بھی وہ سب کچھ کرتا ہے، جس کا اسے حکم   دیا جاتا ہے۔ اس لیے میرے خیال میں اپنا کام بہتر ہے نوکری سے۔