اشاعتیں

کتابیں لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اردو ادب/اردو اختیاری برائے جماعت نہم دہم (پنجاب بورڈ) کی پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

تصویر
 یہ پنجاب بورڈ کی نویں اور دسویں جماعت کی اردو ادب کی کتاب ہے۔ اس مضمون کو اردو اختیاری بھی کہتے ہیں۔ اس مضمون کا پیپر بھی ہوتا ہے۔  حیرت اور افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ کتاب کہیں سے بھی نہیں ملتی۔  اس کتاب کے حصول کے لیے میں نے کیا کیا جتن نہیں کیے۔ بک سٹالوں میں گیا، اساتذہ سے پوچھا، لاہور، فیصل آباد، ملتان وغیرہ کے بڑے بڑے پبلشرز سے رابطہ کیا،  بورڈ کے پیپرز بنانے والے اساتذہ سے بھی دریافت کیا، جب ہر جگہ سے امید ٹوٹ گئی تو پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں فون کیا،  کسی نے بھی میری مدد نہیں کی۔ بلآخر اپنی مدد آپ کرنی پڑی۔ ہمارے سندھی کے استاد سر گلزار مرحوم کہا کرتے تھے: کوشش سے خدا بھی مل جاتا ہے۔ سو اس کتاب کے حصول کے لیے بھر پور کوشش شروع کردی کوشش کیوں کی؟ اردو ادب سے دل چسپی رکھنے والے نویں، دسویں جماعت کے طلبہ کو فائدہ پہنچانے کے لیے۔  اگر کسی بچے کو ادب کا شوق ہے تو وہ کتاب کی عدم فراہمی کی وجہ سے اپنا شوق قربان ہی نہ کردے۔  اگر اس مضمون کا پیپر ہوتا ہے تو کتاب بھی دست یاب ہونی چاہیے۔  ان وجوہات کی بنا پر کوشش کی۔ بلآخر میری کوشش رنگ لائی۔ مجھے یہ کت...

عبد العزیز آسکانی کی کتاب "یادوں کی دنیا " پر تبصرہ

تصویر
تحریر: نعیم الرّحمان شائق انٹرنیٹ،ملٹی میڈیا اور سوشل میڈیا کی وجہ سے ہمارے ہاں کتابیں پڑھنے اور لکھنے کی روایت رفتہ رفتہ دم توڑ رہی ہے۔ یقیناً یہ ایک قابل ِ تشویش بات ہے۔ کتابوں سے علم پروان چڑھتا ہے۔ کتابیں انسانوں کو شعور دیتی ہیں۔ کتابیں انسانوں کو مہذب بناتی ہیں۔اس لیے کتابوں سے رشتہ قطع کردینا   اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم   نہ علم دوست ہیں، نہ شعور و آگہی کی منزلیں طے کرنا چاہتے ہیں۔ مغرب ہم سے زیادہ ترقی یافتہ ہے، لیکن وہاں اب بھی کتابیں پڑھی جاتی ہیں اور خوب پڑھی جاتی ہیں۔  

قرآنی نصیحتیں۔۔۔میری پہلی برقی کتاب (ای بک)

تصویر
  میں پچھلے چند ہفتوں سے قرآن حکیم کا مطالعہ کر رہا تھا۔ مجھے بزرگوں کے اقوال اور نصیحتیں پڑھنا اور پھر انھیں اپنی تحریروں میں لانا بہت اچھا لگتا ہے۔ میں اپنی سابقہ تحریروں میں سبق آموز اور نصیحتوں سے لبریز احادیث، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اقوال اور بزرگوں کی باتیں لکھ چکا ہوں۔ یہ تمام تحریریں میرےاس بلاگ پر موجود ہیں۔