انٹرنیٹ پر اردو کو فروغ دینے کے چار طریقے

انٹر نیٹ کی حیرت ناک نگری کو بہ نظرِ غائر دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس پررکھا ہوا زیادہ تر مواد انگریزی میں ہے۔ اردومیں پڑا ہوامواد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ محبانِ اردو کے لیے یہ امر تشویش ناک ہے۔ کیوں کہ انھیں معلوم ہے کہ آنے والے وقتوں میں ہمارا سو فی صد انحصار انٹرنیٹ پر ہوگا۔ اگر زبانِ اردو سے آج اغماض برتا گیا اور اس حیرت کدے کو حتی المقدور اردو مواد فراہم نہ کیا گیا تو اس وقت بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم انٹرنیٹ پر اردو کو کیسے فروغ دے سکتے ہیں۔ یہ بڑا اہم سوال ہے۔ میری دانست میں درج ذیل چار کام کر کے اردو کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جا سکتا ہے۔