فیس بک سے پیسے کمانے کے چار طریقے

کیا فیس بک کے ذریعے پیسے کمائے جا سکتے ہیں ؟اس سوال کا جواب ہے :جی ہاں ۔فیس بک کے عملے نے اب تک بذات خود کوئی ایسا طریقہ وضع نہیں کیا ، جس کے ذریعے اس کے صارفین کسی حد تک کچھ نہ کچھ کما سکیں ۔ اس کے باوجود چند ایسے طریقے ہیں ، جس کے ذریعے اس عظیم ویب سائٹ سے پیسے کمائے جاسکتے ہیں ۔ یہ طریقے مشکل نہیں ہیں ، لیکن محنت طلب ہیں ۔ ابتدا میں بے حد محنت کرنی پڑے گی ۔ بعد میں آسانیاں ہوتی جائیں گی ۔






          فیس بک کے ذریعے پیسے کمانے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ یہاں کمائی کا دارومدار شہرت پر ہوتا ہے ۔ یعنی جتنی زیادہ شہرت، اتنے زیادہ پیسے ۔ شہرت نہیں ہے تو پیسے بھی نہیں ہیں ۔ اس لیے کمانے سے پہلے شہرت بنانی چاہیے ۔ شہرت بنانا مشکل نہیں ہے ، لیکن محنت طلب ہے ۔ آپ اپنے دوستوں کو روزانہ کی بنیاد پر اچھا مواد فراہم کریں ۔آہستہ آہستہ لوگ آپ کو جاننے لگیں گے ۔ جب آپ  کے فالوورز یا آپ کے پیج کے لائکس کم ازکم پانچ ہزار ہو جائیں تو پھر کمانے کے بارے میں سوچیں ۔         
          فیس بک کے ذریعے پیسے کمانے کے چار طریقے ، کسی قدر تفصیل کے ساتھ درج ذیل ہیں :
1۔ ایفلیٹ مارکیٹنگ:
          
فیس بک سے پیسے کمانے کا سب سے مشہور طریقہ ایفلیٹ مارکیٹنگ ہے ۔ انٹرنیٹ نگری میں بہت ساری ویب سائٹیں ایسی ہیں ، جو آن لائن چیزیں بیچتی ہیں ۔ ان ویب سائٹوں کو ایسے لوگوں کی ضرورت پیش آتی ہے ، جو ان کی مصنوعات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر مشہور کر سکیں ۔ بدلے میں یہ ویب سائٹیں ان کو کمیشن دیتی ہیں ۔ یاد رہے کہ یہ کمیشن محض فیس بک پر لگانے سے نہیں ملتا ۔ اگر آپ کے فالوورز یا پیج لائک کرنے والوں میں سے مخصوص مدت کے اندر اندر کوئی خرید لیتا ہے تو ااس کے بدلے میں آپ کو وہ پیسے مل جائیں گے ۔ اس ضمن میں ایمازون اور کلک بنک کے ایفلیٹ پروگرام کافی مشہور ہیں ۔  اس کے علاوہ دیگر پراگروموں کے بارے میں جاننے کے لیے گوگل سے مدد لی جا سکتی ہے ۔
          ایک بات یاد رکھیے ۔ اگر آپ کسی انٹر نیشنل ایفلیٹ مارکیٹنگ پروگرام سے کمانا چاہتے ہیں تو ضرور بالضرور آپ کے فالوورز یا پیج لائک کرنے والوں میں اچھی خاصی تعدار دیگر ممالک میں رہنے والوں کی ہونی چاہیے ۔ آپ فیس بک پر ایسا مواد رکھیں ، جو اپنے ملک کے باسیوں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں رہنے والوں کی توجہ بھی کھینچ سکے ۔ بہ صور ت ِ دیگر آپ کے لیے دیسی ایفلیٹ پروگرام مناسب رہے گا ۔ پاکستان کی کچھ ویب سائٹیں بھی ایسی ہیں ، جو ایفلیٹ پروگرام فراہم کرتی ہیں ۔ اس ضمن میں دراز کا ایفلیٹ پروگرام سب سے مشہور ہے ۔دیگر ملکی ایفلیٹ پرگراموں کے بارے میں جاننے کے لیے گوگل کی مدد لیجیے۔

2۔ ذاتی چیزیں بیچنا:

          دوسرا طریقہ ذاتی چیزیں بیچنا ہے ۔ اگر آپ ایک اچھے مصنف ہیں تو کتاب لکھیے اور اسے بیچ ڈالیے ۔ اس کے لیے آپ کو زیادہ سرمائے کی ضرورت نہیں ہے ۔ برقی کتابیں مفت میں بن جاتی ہیں ۔ اگر آپ فیس بک پر اچھی شہرت کے حامل ہیں اور ہزاروں لوگ آپ کو جانتے ہیں تو یقینا آپ کی کتاب لوگ خریدیں گے ۔ بہت سی ویب سائٹیں ایسی ہیں ، جہاں آپ اپنی کتاب اپ لوڈ کرکے اس کا لنک اپنے فیس بک پیج یا وال پر رکھ سکتے ہیں ۔ کتابوں کے ساتھ ساتھ دیگر چیزیں بھی بیچی جاسکتی ہے ۔ جیسے ٹیمپلیٹ اور ایپس وغیرہ۔ اگرچہ فیس بک پر گھڑی سے لے کر مکان  تک ۔۔۔ ہر چیز بیچی جا سکتی ہے ۔ مگر ڈیجیٹل چیزیں جلدی بک جاتی ہیں ۔

3۔ پیج فروخت کرنا:
       
   بظاہر یہ طریقہ بڑا عجیب محسوس ہوتا ہے ، لیکن کئی لوگ اس طریقے سے بھی پیسے کمارہے ہیں ۔ فیس بک کا فائدہ یہ ہے کہ یہاں آپ جتنے چاہیں ، پیج بنا سکتے ہیں ۔ پیج فروخت کرنے کے کام سے منسلک لوگ بہت سے پیج بناتے ہیں ، پھر اس پر روزانہ کی بنیاد پر مواد لگاتے رہتے ہیں ۔ جب اس پیج کے لائکس ہزاروں میں ہو جاتے ہیں تو اس پیج کو بیچ دیتے ہیں ۔ ایسے پیجوں کی ضرورت عام طور پر ایسے لوگوں کو پیش آتی ہے ، جوسو شل میڈیا پر  اپنے آپ کی یا اپنی کمپنی یا کاروبار وغیرہ کی تشہیر کرنا چاہتے ہوں ۔ سو پیج فروخت کرنا بھی فیس بک کے ذریعے پیسے کمانے کا ایک اہم طریقہ  ہے ۔

4۔ اشتہارات دینا:
        
          آپ کے فالوورز یا لائکس ہزاروں میں ہوں تو آپ کو چھوٹی موٹی کمپنیوں یا اداروں کے اشتہارات مل سکتے ہیں ۔ پاکستان میں بہت سے لوگ اس طریقے سے کمارہے ہیں ۔ اس طریقے سے ٹویٹر پر کمانے والوں کی تعداد اچھی خاصی ہے ۔ لیکن فیس بک پر بھی اس طرح کمایا جا سکتا ہے ۔یہ بھی ایک اچھا طریقہ ہے ۔ اس طریقے کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کے جیسے جیسے فالوورز یا لائکس بڑھتے جائیں گے ، اسی قدر آپ کو زیادہ اشتہارات ملیں گے ۔ فالوورز اور لائکس بڑھنے کے ساتھ ساتھ آپ ریٹ بڑھاتے جائیں ۔

          میرے ذہن میں مذکورہ بالا چار طریقے تھے ، جن کو میں نے  نذر ِ قارئین کر دیا ۔ اگر آپ ان چاروں طریقوں کے علاوہ کوئی اور طریقہ جانتے ہیں تو رائے کے ذریعے مطلع کیجیے ۔ تاکہ معلومات کے تبادلے کا سلسلہ برقرار رہے ۔
تحریر: نعیم الرحمان شائق


تبصرے

Unknown نے کہا…
بہت اچھی معلومات فراہم کی ہے آپنے
Shahzad نے کہا…
Wah kia bat ha bhai or be asi malumat ho to shari kry
WASI AHMAD QADRI poet نے کہا…
سلام دُعا کے بعد آپ سے اور آپ سبھی لوگوں سے کہنا یا پوچھنا چاہتا ہوں کیا آپ " وصی احمد قادری " مفکر کائنات سے واقف ہیں واقف ہیں تو ضرور بتائیں اُنکی تحریر ، اشعار ، غزل پڑھنے کو ملا پڑھا تو کیسا لگا جواب دیں۔۔۔۔ wasiahmad010101@gmail.com




WASI AHMAD QADRI poet نے کہا…

سلام دُعا کے بعد آپ سے اور آپ سبھی لوگوں سے کہنا یا پوچھنا چاہتا ہوں کیا آپ " وصی احمد قادری " مفکر کائنات سے واقف ہیں واقف ہیں تو ضرور بتائیں اُنکی تحریر ، اشعار ، غزل پڑھنے کو ملا پڑھا تو کیسا لگا جواب دیں۔۔۔۔ wasiahmad010101@gmail.com
WASI AHMAD QADRI poet نے کہا…
6:55 AM
سلام دُعا کے بعد آپ سے اور آپ سبھی لوگوں سے کہنا یا پوچھنا چاہتا ہوں کیا آپ " وصی احمد قادری " مفکر کائنات سے واقف ہیں واقف ہیں تو ضرور بتائیں اُنکی تحریر ، اشعار ، غزل پڑھنے کو ملا پڑھا تو کیسا لگا جواب دیں۔۔۔۔ wasiahmad010101@gmail.com
WASI AHMAD QADRI poet نے کہا…
6:55 AM
سلام دُعا کے بعد آپ سے اور آپ سبھی لوگوں سے کہنا یا پوچھنا چاہتا ہوں کیا آپ " وصی احمد قادری " مفکر کائنات سے واقف ہیں واقف ہیں تو ضرور بتائیں اُنکی تحریر ، اشعار ، غزل پڑھنے کو ملا پڑھا تو کیسا لگا جواب دیں۔۔۔۔ wasiahmad010101@gmail.com
Abdul Razzaq نے کہا…
بہت ہی برا بلاگ تھا
Abdul Razzaq نے کہا…
بہت ہی برا بلاگ تھا
Babar lashari نے کہا…
Pyar hamara block banaa do ham dekh kar aadami
Unknown نے کہا…
بہت خوب
Unknown نے کہا…
اچھی معلومات

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

یہ اشعار علاّمہ اقبال کے نہیں ہیں

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے قاتلوں کا انجام

آپ ﷺ کے عہد ِ مبارکہ میں لکھے گئے احادیث کے نسخے