نویں جماعت کی اردو (پنجاب بورڈ)کے نہایت آسان نوٹس PDF میں
میں گزشتہ دس یا گیارہ مہینوں سے اپنے یوٹیوب چینل پر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی منظور کردہ جماعتِ نہم کی اردو کی کتاب پر وڈیوز بنا رہا تھا۔ الحمد للہ ، اب یہ کام پایۂ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔ میں وڈیوز کے ذریعے امتحانات میں آنے والے تمام سوالوں کے متعلق نوٹس فراہم کر چکا ہوں۔ شروع شروع میں میرا ارادہ تھا کہ بس یوٹیوب پر وڈیوز کے ذریعے نوٹس فراہم کردوں گا۔ پھر میرے پاس طلبہ، اساتذہ اور والدین کی طرف سےآرا آئیں کہ آپ ان نوٹس کی پی ڈی ایف فراہم کردیا کریں۔ کیوں کہ وڈیوز کے ذریعے مواد کو یاد کرنا اور نوٹ کرنا قدرے مشکل ہوتا ہے۔اس مسئلے کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے میں نے وڈیوز کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایف بھی فراہم کرنا شروع کردیں۔ فی الحال میرے نوٹس سافٹ کاپی میں دست یا ب ہیں۔ ان شاء اللہ مستقبل میں ہارڈ کاپی پر بھی کام کرنے کا ارادہ ہے۔ اب طلبہ، اساتذہ اور والدین کی طرف سے ہارڈ کاپی فراہم کرنے کا کہا جارہا ہے۔ میرے اردو کے ...