اشاعتیں

تعلیمی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

”اصلاح ِ تلفظ و املا“: اردو املا و دیگر غلطیوں سے متعلق طالب الہاشمی کی بہترین کتاب

 طالب الہاشمی مرحوم اردو کے معروف مصنف گزرے ہیں۔ خاص طور پر صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے زندگیوں کے بارے میں ان کی تحریرات قابل ِ تعریف ہیں۔  وہ اردو زبان و ادب پر بہترین گرفت رکھتے تھے۔  اس کا ثبوت ان کی کتاب ”اصلاح و تلفظ و املا” ہے۔ ہم اس کتاب کی پی ڈی ایف پیش کر رہے ہیں۔  میرے خیال میں یہ کتاب طلبہ، اساتذہ، ادیبوں، شاعروں، مصنفوں اور صحافیوں کو ضرور پڑھنی چاہیے۔ اردو ہماری قومی زبان ہے۔  اس کی درست ترویج و اشاعت ہم سب کے ذمے ہے۔  نیچے دیے ہوئے ”ڈاؤن لوڈ“  پر کلک کرکے آپ بہ آسانی یہ کتاب پڑھ بھی سکتے ہیں اور ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔  ڈاؤن لوڈ

اردو ادب/اردو اختیاری برائے جماعت نہم دہم (پنجاب بورڈ) کی پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

تصویر
 یہ پنجاب بورڈ کی نویں اور دسویں جماعت کی اردو ادب کی کتاب ہے۔ اس مضمون کو اردو اختیاری بھی کہتے ہیں۔ اس مضمون کا پیپر بھی ہوتا ہے۔  حیرت اور افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ کتاب کہیں سے بھی نہیں ملتی۔  اس کتاب کے حصول کے لیے میں نے کیا کیا جتن نہیں کیے۔ بک سٹالوں میں گیا، اساتذہ سے پوچھا، لاہور، فیصل آباد، ملتان وغیرہ کے بڑے بڑے پبلشرز سے رابطہ کیا،  بورڈ کے پیپرز بنانے والے اساتذہ سے بھی دریافت کیا، جب ہر جگہ سے امید ٹوٹ گئی تو پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں فون کیا،  کسی نے بھی میری مدد نہیں کی۔ بلآخر اپنی مدد آپ کرنی پڑی۔ ہمارے سندھی کے استاد سر گلزار مرحوم کہا کرتے تھے: کوشش سے خدا بھی مل جاتا ہے۔ سو اس کتاب کے حصول کے لیے بھر پور کوشش شروع کردی کوشش کیوں کی؟ اردو ادب سے دل چسپی رکھنے والے نویں، دسویں جماعت کے طلبہ کو فائدہ پہنچانے کے لیے۔  اگر کسی بچے کو ادب کا شوق ہے تو وہ کتاب کی عدم فراہمی کی وجہ سے اپنا شوق قربان ہی نہ کردے۔  اگر اس مضمون کا پیپر ہوتا ہے تو کتاب بھی دست یاب ہونی چاہیے۔  ان وجوہات کی بنا پر کوشش کی۔ بلآخر میری کوشش رنگ لائی۔ مجھے یہ کت...

آرٹس گروپ کی کتابوں کا فقدان

تصویر
  تحریر: نعیم الرّحمان شائق پچھلے دنوں میں نویں جماعت کی جنرل سائنس کی کتاب لینے بازار میں گیا، مگر یہ کتاب مجھے نہیں ملی۔ جب میں بازار کی   سب سے بڑی دکان میں گیا   تو ان سے کہا، ”سر، اگر آپ کے پاس یہ کتاب نہیں ہے تو آپ مجھے   لاہور سے منگوا کر دے دیں۔“ انھوں نے کہا، ”ہمارا مال لاہور سے ہی آتا ہے۔یہ کتاب لاہور میں ہی نہیں ہے۔“ مجھے نہیں معلوم کے کتب فرو ش سچ بو ل رہے تھے یا جھوٹ، مگر مجھے حیرت کا ایک شدید جھٹکا ضرور لگا۔اتنی اہم کتاب پوری مارکیٹ میں نہیں تھی۔ بچے کہا ں سے پڑھیں؟ کیسے تیاری کریں؟کہاں جائیں ؟حقیقت تو یہ ہے کہ آرٹس گروپ کے طلبہ کا کوئی پرسان ِ حال نہیں ہے۔ یہ بے چارے بڑی مشکلوں سے پڑھتے ہیں۔ ان کو تو کتابیں بھی   وقت پر نہیں ملتیں۔ یہ کبھی کتابوں کی پرانی دکانوں کے چکر لگاتے ہوئے نظر آتے ہیں تو کبھی یاروں دوستوں کے پاس کہ شاید ان کے ہاں ایک آدھ کتاب مل جائے۔ اساتذہ   اور دکان دار ان کی حوصلہ شکنی کرنے کو اپنے لیے فرض سمجھتے ہیں۔ ان کو کہا جاتا ہے کہ تم نے آرٹس کیوں لی؟ آرٹس کا تو کوئی فائدہ ہی نہیں ہے۔   حالاں کہ یہ حقیقت نہیں ہے۔سائنس...

ہمارے ہیڈ سر

تصویر
  تحریر: نعیم الرّحمان شائق آخری قسط ہیڈ سر کے آنسو:             ہمارے ہیڈ سر کو عام طور پر سخت انسان سمجھا جاتا تھا۔ لوگ کہتے تھے کہ یہ بڑا سخت بندہ ہے۔ سکو ل کے بچوں اور اساتذہ بھی ایسے ہی سمجھتے تھے۔ جب تک میں طالب ِ علم تھا، دوسرے لوگوں کی طرح میں بھی   یہی سمجھتارہا، لیکن جب میں ان کے ساتھ کام کرنے لگا تو میں نے مشاہدہ کیا کہ وہ سخت انسان نہیں تھے؛ بلکہ اصول پسند تھے۔ اصول پسندی تو قابل ِ تعریف خوبی ہے۔ میرا یہ خیال اس وقت مزید پختہ ہو گیا ، جب میں نے ان کو روتے ہوئے دیکھا۔ تین مواقع پر وہ اتنے روئے کہ میں بھی غم زدہ ہوگیا۔             ایک بار، جب انھوں   نے شہید حکیم محمد سعید کا ذکر کیا۔ کہنے لگے، ”ظالموں نے حکیم سعید جیسے اچھے انسان کو بھی نہیں چھوڑا۔ “             دوسری بار، جب وہ اُمّت اخبار سے مجھے ماں کی عظمت سے متعلق واقعہ سنانے لگے۔ اس وقت پھوٹ پھوٹ کر روئے۔ ایک بار مجھے کہا، ”میں ماں کی عظ...

ہمارے ہیڈ سر

تصویر
  تحریر: نعیم الرّحمان شائق قسط نمبر 4 ہیڈ سر کے لکھے ہوئے مواد پر نظر ِ ثانی:             شروع شروع میں ہیڈ سرنے پہلی سے آٹھویں تک کی اردو کی کتابوں کی تیاری کا کام  میرےسپرد کر دیا۔ میرے خیال میں مجھ سے پہلے ہیڈ سر پہلی ، دوسری اور تیسری   کی اردو کا مواد تیار کر چکے تھے۔ مجھے کہا کہ آپ اس مواد پر نظرِ ثانی کریں۔ مجھے ان کی عاجزی پر حیرت ہوئی۔ بے شک وہ مجھ سے زیادہ جانتے   تھے،لیکن اس کے باوجود انھوں نے میرے ذمّے یہ کا م لگا دیا۔ ”الامر فوق الادب“ یعنی ”حکم ، ادب سے بڑھ کر ہے“پر عمل پیرا ہوتے ہوئے میں یہ کام کرنے لگا۔اس کے ساتھ ساتھ چوتھی اور پانچویں کی اردو پر بھی ہیڈسر اور میں نے کام شروع کردیا۔ الحمد للہ، کچھ ہی عرصے میں پانچویں تک کی اردو کی کتابیں بن گئیں۔ ”جی، آپ کتابیں لے آئیں“             اب مسئلہ چھٹّی سے آٹھویں تک کی اردو کی   کتابوں کا تھا۔ بیماری کے باوجود ہیڈ سر نے ان کتابوں پر بھی کام شروع کردیا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ جتنا ک...

نویں دسویں کی ایک کتاب کی کھوج

تصویر
  تحریر: نعیم الرّحمان شائق لیکچر کے دوران ایک طالب ِ علم نے مجھ سے سوال کیا، ”سر ، میں نویں جماعت میں سائنس لوں یا آرٹس ؟ “ میں نے سوال پر سوال کیا، ”آپ کی دل چسپی کس میں ہے ؟“ بچے نے کہا، ”سر میری دل چسپی تو آرٹس گروپ میں ہے۔ دراصل مجھے رائٹر بننا ہے۔میری اردو بہت اچھی ہے۔ “ میں نے کہا، ”ٹھیک ہے، آپ آرٹس لے لیں۔“ بچّے نے کہا، ”سر، آرٹس کی تو کوئی اہمیت نہیں ہے۔ آج کل ہربچہ سائنس پڑھتا ہے۔“ میں نے کہا، ”تعلیم ذہنی میلان اور دل چسپی کو مدِّ نظر رکھ کر حاصل کرنی چاہیے، نا کہ لوگوں کی دیکھا دیکھی۔ لوگوں کی دیکھا دیکھی کیا جانے والا عمل نقاّلی تو ہوسکتا ہے، تعلیم نہیں۔“ بچّے نے کہا، ”سر آپ مضامین کے بارے میں بھی رہنمائی کر دیں۔ “ میں نے کہا، ”آپ دو   اختیاری مضامین میں سے    ایک ”اردو ادب“منتخب کر لیجیے گا۔ اس مضمون کو عام طور پر ”اردواختیاری“ کہا جاتا ہے۔ آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔ آپ کی اردو مزید نکھر جائے گی۔“ بچّے نے کہا، ” کیا آپ مجھے یہ کتاب منگوا کر دے سکتے ہیں ؟ “ میں نے کہا، ” کیوں نہیں ! ان شاء اللہ، کل آپ کو کتاب مل جائے گی۔“

ہمارے ہیڈ سر

تصویر
  تحریر: نعیم الرّحمان شائق قسط نمبر 3 پسندیدہ اخبارات اور لکھاری              شروع شروع میں ہیڈ سر کے آفس میں روزانہ”ایکسپریس“ اخبار آتا تھا۔ ان دنوں سوشل میڈیا اتنا مشہور نہیں ہوا تھا۔ لوگوں کے گھروں میں باقاعدگی سے ان کا پسندیدہ اخبار آتا تھا ۔ اس کا یہ فائدہ ہوتا تھا کہ والدین کے ساتھ ساتھ بچّے بھی اخبار پڑھ لیا کرتےتھے۔ اتوارکے روز اکثر بڑے اخبار میں کوئی میگزین بھی ہوتا تھا۔ اس میگزین کی وجہ سے بہن بھائیوں میں خوب لڑائی ہوتی تھی۔ بڑا اچھا دور تھا۔ گھروں میں کتابیں بھی ہوتی تھیں۔  بچّے اخبارات ، میگزین اور کتابیں پڑھتے تھے۔ ان سے ان کی اردو اچھی ہوجاتی تھی۔ اب تو سب کچھ بدل گیا ہے۔ سوشل میڈیا نے ہم سے اور ہمارے بچّوں سے اخبارات اور کتابیں پڑھنے کی عادت چھین لی ہے۔ بات کہاں سے کہاں پہنچ گئی۔ ہیڈ سر شروع میں صرف ”ایکسپریس“ کا مطالعہ کرتے تھے۔بعد میں اخبارات میں ان کا شغف مزید بڑھ گیا۔ پھر وہ ”ایکسپریس“ کے ساتھ ساتھ ”امت “ کا بھی مطالعہ کرنے لگے۔ اس کے علاوہ ”القلم“ کا بھی مطالعہ کرتے تھے۔ ”القلم “ ہفتے می...

ہمارے ہیڈ سر

تصویر
  تحریر: نعیم الرّحمان شائق قسط نمبر 2 ہیڈ سر کی طرف سے انعام             میں تیسری جماعت میں پڑھتا تھا۔ سر عبد الوہاب ہمیں انگلش گرامر پڑھاتے تھے۔وہ بہت اچھے طریقے سے گرائمر سمجھاتے تھے۔   ان کے گھنگریالے بال تھے   اور وہ چشمہ پہنتے تھے۔ وہ ہمیں Parts of Speech سمجھاتے تھے۔ پہلے  انھوں نے Noun   کے بارے میں سمجھایا، پھر Pronoun   کے بارے میں ۔ غالباً جب وہ Adjective   پر پہنچے تو انھوں نے کہا: ”بچو! آج سمجھانے کے بعد آپ کا ٹیسٹ بھی لوں گا۔“ چناں چہ سمجھانے کے بعد ہماری استعداد کے مطابق انھوں نے ٹیسٹ لیا۔ میں نے سب سے اچھا ٹیسٹ دیا۔ ہمارے سکول میں ٹیسٹ کے لیے الگ سے کاپی ہوتی تھی۔ انگلش ٹیسٹ کی الگ کاپی ہوتی تھی۔ جب کہ اردو اور اسلامیات   کا ٹیسٹ ایک ہی کاپی میں ہوتا تھا۔ سرعبد الوہا ب نے میرا ٹیسٹ چیک کیا تو بالکل درست تھا۔ وہ بہت خوش ہوئے۔ پھر وہ کاپی کے پچھلے اوراق دیکھنے لگے تو ہر ٹیسٹ میں Good, Very Good, Excellent وغیرہ جیسے ریمارکس تھے۔ وہ اور زیادہ خوش ہوئے۔   انھوں نے اپن...

تعلیم میں حوصلہ افزائی کی اہمیت

تصویر
  تحریر: نعیم الرّحمان شائق        خلیق ایک کُند ذہن بچہ تھا۔ وہ سبق یاد کرنے کی بہت کوشش کرتا تھا، مگر اسے   صحیح طریقے سےیاد نہیں ہوتا تھا۔ اس کوپڑھانے والے تمام   اساتذہ اس سے نالاں تھے۔ حالاں کہ اس   میں اس کا کوئی قصور نہیں تھا۔ تقریباً سارے استاد اسے   ہر روز ڈانتے تھے۔ کبھی کبھار کسی سخت گیر استاد سے اسے ماربھی کھانی پڑ جاتی تھی۔ وہ کوشش کرتا تھا کہ استادوں کو سبق یاد کرکے خوش کر سکے، مگر بے سود۔ اس ضمن میں   اس کی ساری کوششیں اکارت جاتی تھیں۔ روزانہ روزانہ کی ڈانٹ اور بے عزتی سے بھر پور جملے سن کرا ب وہ کسی حد تک ڈھیٹ ہو چکا تھا۔ اب اس پر استادوں کی ڈانٹ اور غصّہ ، بلکہ مار بھی کچھ خاص اثر نہیں کرتی تھی۔

پہلے تربیت، پھر تعلیم

تصویر
  تحریر: نعیم الرّحمان شائق سورۃ آل ِ عمران میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: "بے شک مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے کہ انھیں میں سے ایک رسول ان میں بھیجا، جو انھیں اس کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہےاور انھیں پاک کرتا ہےاور انھیں کتاب و حکمت سکھا تا ہے، یقیناً یہ سب اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے۔" (3:164)  

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے لیے چند گزارشات

تصویر
نعیم الرّحمان شائق صوبہ ِ سندھ میں سرکاری سطح پر نصابی کتب تیار کرنے کے ذمے دار ادارےسندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے اس سال اچانک جماعت نہم کی اسلامیات، کیمیا، طبیعیات اور ریاضی کی کتابیں اور جماعت دہم کی حیاتیات اور کمپیوٹر کی کتابیں تبدیل کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ پچھلے سال اس ادارےکی جانب سے جماعت نہم کی حیاتیات ،انگریزی اور کمپیوٹر کی کتابیں تبدیل کی گئی تھیں۔  

بچوں کو پڑھانے کےچار بنیادی طریقے

تصویر
  تحر یر: نعیم الرّحمان شائق ایک استاذ کو پڑھاتے ہوئے مختلف قسم کی   حکمت عملیاں اختیار کرنی پڑتی ہیں۔ ایک جماعت میں مختلف قسم کے بچے ہوتے ہیں۔ جماعت میں موجود ہر بچے کی ذہانت کا معیار ایک جیسا نہیں ہوتا۔ کچھ بچے بات کو بہت جلد سمجھ لیتے ہیں۔ کچھ بچے جلدی نہیں سمجھتے۔ اچھا استاذ وہ ہوتا ہے، جو بچوں کو سمجھانے کے لیے مختلف طریقے اختیار کرتا ہے۔ اگر بچوں کو ایک طریقے سے بات سمجھ میں نہیں آتی تو وہ دوسرا طریقہ اختیار کرکے سمجھانے کی کوشش کرتا ہے۔  

یہ اشعار علاّمہ اقبال کے نہیں ہیں

تصویر
تحر یر و تحقیق: نعیم الرّحمان شائق آئے دن سوشل میڈیا پر ایسے ایسے شعر پڑھنے کو ملتے ہیں جو سرے سے شعر ہی نہیں ہوتے۔اس پر ستم ظریفی یہ کہ ان  شعروں کو کسی بڑے شاعر کے نام سے منسوب کر دیا جاتا ہے۔ اس ضمن میں سب سے زیادہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو تختہ ِمشق بنایا جاتا ہے۔ یہ نہایت افسوس نا ک بات ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ہمارے ہاں بے علمی حد ِ کمال تک پہنچ چکی ہے۔  

قرآنی نصیحتیں

تصویر
  تحریر و ترتیب: نعیم الرّحمان شائق قسط نمبر 11 (آخری قسط) 681.                     ] جنتی لوگ دوزخیوں سے پوچھیں گے: [ تمھیں دوزخ میں کس چیز نے ڈالا؟(المدّثّر، آیت42) 682.                      وہ جواب دیں گے کہ ہم نمازی نہ تھے۔(المدّثّر، آیت43) 683.                     نہ مسکینوں کو کھانا کھلاتے تھے۔(المدّثّر، آیت44) 684.                      ہم بحث کرنے والے (انکاریوں) کا ساتھ دے کر بحث مباحثہ میں مشغول رہا کرتے تھے۔(المدّثّر، آیت45) 685.                     اور روز ِ جزا کو جھٹلاتے تھے۔(المدّثّر،...

قرآنی نصیحتیں

تصویر
  تحریر و ترتیب: نعیم الرّحمان شائق قسط نمبر 10 601.                      تمھارے ساتھی ] یعنی رسول اللہ ﷺ [ نے نہ راہ گم کی ہے نہ وہ ٹیڑھی راہ پر ہے۔ (النجم، آیت2) 602.                      نہ وہ ] یعنی رسول اللہ ﷺ [ اپنی خواہش سے کوئی بات کہتے ہیں۔(النجم، آیت3) 603.                      وہ تو صرف وحی ہے جو اتاری جاتی ہے۔(النجم، آیت4) 604.                      کیا ہر شخص جو آرزو کرے اسے میسر ہے؟(النجم، آیت24) 605.                      اللہ ہی کے ہاتھ ہے یہ جہان اور وہ جہان۔(النجم، ...

قرآنی نصیحتیں

تصویر
  تحریر و ترتیب: نعیم الرّحمان شائق قسط نمبر 9 521.                      اے داؤد! ہم نے تمھیں زمین میں خلیفہ بنا دیا۔ تم لوگوں کے درمیان حق کا فیصلہ کرواور اپنی نفسانی خواہش کی پیروی نہ کرو۔ ورنہ وہ تمھیں اللہ کی راہ سے بھٹکا دے گی۔(ص، آیت26) 522.                      ہم نے آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کو نا حق پیدا نہیں کیا۔(ص، آیت27) 523.                      یہ بابرکت کتاب ہےجسے ہم نے آپ کی طرف اس لیے نازل فرمایا ہے کہ لوگ اس کی آیتوں پر غور و فکر کریں اور عقل مند اس سے نصیحت حاصل کریں۔(ص، آیت29) 524.                      خبر دار!اللہ تعالیٰ ہی کے لیے خالص عبادت کرنا ہے۔...

قرآنی نصیحتیں

تصویر
  تحریر و ترتیب: نعیم الرّحمان شائق قسط نمبر 8 440.                       کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ شاعر ایک ایک بیابان میں سر ٹکراتے پھرتے ہیں۔(الشعراء، آیت225) 441.                      اور وہ کہتے ہیں جو کرتے نہیں۔(الشعراء، آیت226) 442.                       جو لوگ ظلم کریں پھر اس کے عوض نیکی کریں اس برائی کے پیچھے تو میں بھی بخشنے والا مہربان ہوں۔ (النمل،   آیت 11) 443.                      یہ قرآن ایمان والوں کے لیے یقیناً ہدایت اور رحمت ہے۔(النمل، آیت77) 444.                  ...

قرآنی نصیحتیں

تصویر
  تحریر و ترتیب: نعیم الرّحمان شائق قسط نمبر 7 361.                     ] حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: [ میرا اور تم سب کا پروردگار صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ تم سب اسی کی عبادت کرو، یہی سیدھی راہ ہے۔(مریم، آیت36) 362.                      ] حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے والد سے فرمایا: [ مجھے یقین ہے کہ میں اپنے پروردگار سے دعا مانگ کر محروم نہ رہوں گا۔(مریم، آیت 48) 363.                     ہم نےاسے ] یعنی حضرت موسیٰ علیہ السلام کو [ طور کی دائیں جانب سے ندا کی اور راز گوئی کرتے ہوئے اسے قریب کر لیا۔(مریم، آیت52) 364.                      انسان کہتا ہے کہ جب میں مر جاؤں گا تو کیا پھر زن...

قرآنی نصیحتیں

تصویر
  تحریر و ترتیب: نعیم الرّحمان شائق قسط نمبر 6 301.                      جو  آخرت کے مقابلے میں دنیوی زندگی کو پسند رکھتے ہیں اور اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور اس میں ٹیڑھ پن پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ یہی لوگ پر لے درجے کی گم راہی میں ہیں۔ (ابراہیم ، آیت 3) 302.                      ہم نے ہر ہر نبی کو اس کی قومی زبان میں ہی بھیجا تاکہ ان کے سامنے ] یعنی اپنے مخاطبین کے سامنے [ وضاحت سے ] اللہ کا پیغام [ بیان کر دے۔(ابراہیم ، آیت 4) 303.                      اگر تم شکر گزاری کرو گے تو بے شک میں تمھیں زیادہ دوں گا اور اگر تم نا شکری کر و گے تو یقیناً میرا عذاب بہت سخت ہے۔(ابراہیم ، آیت 7) 304.               ...