قرآنی نصیحتیں

 تحریر و ترتیب: نعیم الرّحمان شائق

قسط نمبر 7

361.                    ]حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا:[میرا اور تم سب کا پروردگار صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ تم سب اسی کی عبادت کرو، یہی سیدھی راہ ہے۔(مریم، آیت36)

362.                     ]حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے والد سے فرمایا:[مجھے یقین ہے کہ میں اپنے پروردگار سے دعا مانگ کر محروم نہ رہوں گا۔(مریم، آیت 48)

363.                    ہم نےاسے ]یعنی حضرت موسیٰ علیہ السلام کو[ طور کی دائیں جانب سے ندا کی اور راز گوئی کرتے ہوئے اسے قریب کر لیا۔(مریم، آیت52)

364.                     انسان کہتا ہے کہ جب میں مر جاؤں گا تو کیا پھر زندہ کر کے نکالا جاؤں گا؟ کیا یہ انسان اتنا بھی یاد نہیں رکھتا کہ ہم نے اسے اس سے پہلے پیدا کیا  حالاں کہ وہ کچھ بھی نہ تھا۔(مریم، آیات 66، 67)

365.                    جو گم راہی میں ہوتا ہے اللہ رحمان اس کو خوب لمبی مہلت دیتا ہے۔(مریم، آیت75)



366.                    ہدایت یافتہ لوگوں کو اللہ تعالیٰ ہدایت میں بڑھاتا ہے۔(مریم، آیت76)

367.                    باقی رہنے والی نیکیاں تیرے رب کے نزدیک ثواب کے لحاظ سے اور انجام کے لحاظ سے بہت ہی بہتر ہیں۔(مریم، آیت76)

368.                    بے شک جو ایمان لائے ہیں اور جنھوں نے شائستہ عمل کیے ہیں ان کے لیے اللہ رحمان ]لوگوں کے دلوں میں [محبت پیدا کر دے گا۔(مریم، آیت96)

369.                    طہ! ہم نے یہ قرآن تجھ پر اس لیے نہیں اتارا کہ تو مشقت میں پڑ جائے۔(طٰہٰ، آیات 1، 2)

370.                     بلکہ اس ]شخص [کی نصیحت کے لیے جو اللہ سے ڈرتا ہے۔(طٰہٰ، آیت3)

371.                    ]اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے فرمایا:[میری یاد کے لیے نماز قائم رکھ۔(طٰہٰ، آیت14)

372.                     موسیٰ (علیہ السلام ) نے کہا اے میرے پروردگار! میرا سینہ میرے لیے کھول دے۔(طٰہٰ، آیت25)

373.                    میرے کام کو مجھ پر آسان کر دے۔(طٰہٰ، آیت26)

374.                     میری زبان کی گرہ بھی کھول دے۔(طٰہٰ، آیت27)

375.                    تاکہ لوگ میری بات اچھی طرح سمجھ سکیں۔(طٰہٰ، آیت28)

376.                    ]اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت ہارون علیہ السلام سے فرمایا:[ تم دونوں فرعون کے پاس جاؤ۔ اس نے بڑی سر کشی کی ہے۔ اسے نرمی سے سمجھاؤکہ شاید وہ سمجھ لے یا ڈر جائے۔(طٰہٰ، آیات 43 اور 44)

377.                    اسی زمین میں سے ہم نے تمھیں پیدا کیا اور اسی میں پھر واپس لوٹائیں گے اور اسی سے پھر دوبارہ تم سب کو نکال کھڑا کریں گے۔(طٰہٰ، آیت55)

378.                    یاد رکھو وہ کبھی کام یاب نہ ہوگا جس نے جھوٹی بات گھڑی۔(طٰہٰ، آیت61)

379.                    بے شک میں انھیں بخش دینے والا ہوں جو توبہ کریں، ایمان لائیں ، نیک عمل کریں اور راہ ِ راست پر بھی رہیں۔(طٰہٰ، آیت 82)

380.                     جو میری یاد سے رو گردانی کرےگا، اس کی زندگی تنگی میں رہے گی۔(طٰہٰ، آیت124)

381.                    اپنی نگاہیں ہر گز ان چیزوں کی طرف نہ دوڑانا  جو ہم نے ان میں سے مختلف لوگوں کو آرائش ِ دنیا کی دے رکھی ہیں تاکہ انھیں اس میں آزما لیں۔(طٰہٰ، آیت131)

382.                     تیرے رب کا دیا ہوا ہی (بہت ) بہتر اور بہت باقی رہنے والا ہے۔(طٰہٰ، آیت131)

383.                    اپنے گھرانے کے لوگوں پر نماز کی تاکید رکھ اور خود بھی اس پر جما رہ۔(طٰہٰ، آیت132)

384.                     لوگوں کے حساب کا وقت قریب آگیا پھر بھی وہ بے خبری میں منھ پھیرے ہوئے ہیں۔(الانبیاء، آیت 1)

385.                    اگر آسمان و زمین میں سوائے اللہ تعالیٰ کے اور بھی معبود ہوتے تو یہ دونوں درہم برہم ہو جاتے۔(الانبیاء، آیت22)

386.                    انسان جلد باز مخلوق ہے۔(الانبیاء، آیت37)

387.                    جو بھی نیک عمل کرے اور وہ مومن (بھی) ہو تو اس کی کوشش کی بے قدری نہیں کی جائے گی۔ (الانبیاء، آیت94)

388.                    ہم نے آپ (ﷺ) کو تمام جہان والوں کے لیے رحمت بنا کر ہی بھیجا ہے۔(الانبیاء، آیت107)

389.                    بعض لوگ ایسے بھی ہیں کہ ایک کنارے پر(کھڑے) ہوکر اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ اگر کوئی نفع مل گیا تو دل چسپی لینے لگتے ہیں اور اگر کوئی آفت آگئی تو اسی وقت منھ پھیر لیتے ہیں، انھوں نے دونوں جہان کا نقصان اٹھا لیا۔ واقعی یہ کھلا نقصان ہے۔(الحج، آیت 11)

390.                     تم آپ بھی کھاؤ اور بھوکے فقیروں کو بھی کھلاؤ۔(الحج، آیت28)

391.                    سنو! اللہ کے ساتھ شریک کرنے والا گویاآسمان سے گر پڑا، اب یا تو اسے پرندے اچک لے جائیں گے یا ہوا کسی دور دراز کی جگہ پھینک دے گی۔(الحج، آیت31)

392.                     اللہ کی نشانیوں کی جو عزت و حرمت کرے اس کے دل کی پرہیزگاری کی وجہ سے یہ ہے۔]جو اللہ کے مقرر کردہ شعائر کا احترام کرے تو یہ دلوں کے تقویٰ سے ہے۔(مولانا ابو الاعلیٰ مودودی رحمۃ اللہ علیہ)[ (الحج، آیت32)

393.                    اللہ تعالیٰ کو قربانیوں کے گوشت نہیں پہنچتے نہ ان کے خون بلکہ اسے تو تمھارے دل کی پرہیز گاری پہنچتی ہے۔(الحج، آیت37)

394.                     سن رکھو ! یقیناً سچے مومنوں کے دشمنوں کو خود اللہ تعالیٰ ہٹا دیتا ہے۔(الحج، آیت38)

395.                    کوئی خیانت کرنے والا نا شکرا اللہ تعالیٰ کو ہر گز پسند نہیں۔(الحج، آیت38)

396.                    جو اللہ کی مدد کرے گا اللہ بھی اس کی ضرور مدد کرے گا۔(الحج، آیت40)

397.                    یہ (ایمان والے) وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم زمین میں ان کے پاؤں جما دیں تو یہ پوری پابندی سے نماز قائم کریں اور زکوٰتیں دیں اور اچھے کاموں کا حکم کریں اور برے کاموں سے منع کریں۔ (الحج، آیت41)

398.                    بات یہ ہے کہ صرف آنکھیں ہی اندھی نہیں ہوتیں بلکہ وہ دل اندھے ہو جاتے ہیں جو سینوں میں ہیں۔(الحج، آیت46)

399.                    اے ایمان والو! رکوع سجدہ کرتے رہو اور اپنے پروردگار کی عبادت میں لگے رہو اور نیک کام کرتےرہو تاکہ تم کام یاب ہو جاؤ۔(الحج، آیت77)

400.                      یقیناً ایمان والوں نے فلاح حاصل کر لی۔(المومنون آیت 1)

401.                     جو اپنی نماز میں خشوع کرتے ہیں۔(المومنون آیت2)

402.                      جو لغویات ]یعنی برے کاموں اور بری باتوں [سے منھ موڑ لیتے ہیں۔(المومنون آیت3)

403.                     جو زکوٰۃ ادا کرنے والے ہیں۔(المومنون آیت4)

404.                      جو اپنی امانتوں اور وعدوں کی حفاظت کرنے والے ہیں۔(المومنون آیت8)

405.                     جو اپنی نمازوں کی نگہ بانی کرتے ہیں۔(المومنون آیت9)

406.                     ہم کسی نفس کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے۔(المومنون آیت62)

407.                     برائی کو اس طریقے سے دور کریں جو سراسر بھلائی والا (طریقہ) ہو۔(المومنون آیت96)

408.                     کیا تم یہ گمان کیے ہوئے ہو کہ ہم نے تمھیں یوں ہی بے کار پیدا کیا ہے اور یہ کہ تم ہماری طرف لوٹائے ہی نہ جاؤ گے۔(المومنون آیت115)

409.                     جو لوگ مسلمانوں میں بے حیائی پھیلانے کے آرزو مند رہتے ہیں ان کے لیے دنیا و آخرت میں دردناک عذاب ہیں۔(النور، آیت19)

410.                     ایمان والو! شیطان کے قدم بہ قدم نہ چلو۔ جو شخص شیطانی قدموں کی پیروی کرے تو وہ بے حیائی اور برے کاموں کا ہی حکم کرے گا۔ (النور، آیت21)

411.                     تم میں سے جو بزرگی اور کشادگی والے ہیں، انھیں اپنے قرابت داروں اور مسکینوں اور مہاجروں کو فی سبیل اللہ دینے سے قسم نہ کھالینی چاہیے، بلکہ معاف کر دینا اور در گزر کر لینا چاہیے۔(النور، آیت22)

412.                     جو لوگ پاک دامن بھولی بھالی با ایمان عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں وہ دنیا و آخرت میں ملعون ہیں اور ان کے لیے بڑا بھاری عذاب ہے۔(النور، آیت23)

413.                     اے ایمان والو! اپنے گھروں کے سوا اور گھروں میں نہ جاؤ جب تک کہ اجازت نہ لے لواور وہاں کے رہنے والوں کو سلام نہ کرو۔(النور، آیت27)

414.                     اگر وہاں تمھیں کوئی بھی نہ مل سکے تو پھر اجازت ملے بغیر اندر نہ جاؤ۔ اور اگر تم سے لوٹ جانے کو کہا جائےتو تم لوٹ ہی جاؤ، یہی بات تمھارے لیے پاکیزہ ہے۔(النور، آیت28)

415.                     ہاں غیر آباد گھروں میں جہاں تمھارا کوئی فائدہ یا اسباب ہو، جانے میں تم پر کوئی گناہ نہیں۔(النور، آیت29)

416.                     مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں۔(النور، آیت30)

417.                     مسلمان عورتوں سے کہو کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی عصمت میں فرق نہ آنے دیں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں، سوائے اس کے جو ظاہر ہے اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رہیں اور اپنی آرائش کو کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں۔(النور، آیت31)

418.                     ]مسلمان عورتیں [ زور زور سے پاؤں مار کر نہ چلیں کہ ان کی پوشیدہ زینت معلوم ہوجائے۔(النور، آیت31)

419.                     تم میں سے جو مرد عورت بے نکاح کے ہوں ان کا نکاح کر دو۔(النور، آیت32)

420.                      اگر وہ ]نکاح کرنے والے[ مفلس بھی ہوں گے تو اللہ تعالیٰ انھیں اپنے فضل سے غنی بنا دے گا۔(النور، آیت32)

421.                     ان لوگوں کو پاک دامن رہنا چاہیے جو اپنا نکاح کرنے کا مقدور]یعنی طاقت[ نہیں رکھتے۔(النور، آیت33)

422.                      ایمان والوں کا قول تو یہ ہے کہ جب انھیں اس لیے بلایا جاتا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول ان میں فیصلہ کردے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم نے سنا اور مان لیا۔ یہی لوگ کام یاب ہونے والے ہیں۔(النور، آیت51)

423.                     جو بھی اللہ تعالیٰ کی، اس کے رسول کی فرماں برداری کریں ، خوف ِ الٰہی رکھیں اور ا س کے عذابوں سے ڈرتے رہیں ، وہی نجات پانے والے ہیں۔(النور، آیت52)

424.                      ہدایت تو تمھیں اسی وقت ملے گی جب رسول کی ماتحتی کرو۔سنو رسول کے ذمے تو صرف صاف طور پر پہنچا دینا ہے۔(النور، آیت54)

425.                     تم میں سے ان لوگوں سے، جو ایمان لائے ہیں اور نیک عمل کیے ہیں، اللہ تعالیٰ وعدہ فرما چکا ہے کہ انھیں ضرور زمین میں خلیفہ بنائے گا جیسے کہ ان لوگوں کو خلیفہ بنایا تھا جو ان سے پہلے تھے۔(النور، آیت55)

426.                     نماز کی پابندی کرو، زکوٰۃ ادا کرو اور اللہ تعالیٰ کے رسول کی فرماں برداری میں لگے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔(النور، آیت56)

427.                     جب تم گھروں میں جانے لگو تو اپنے گھروالوں کو سلام کر لیا کرو۔(النور، آیت61)

428.                     اور ]قیامت کے دن[رسول کہے گا کہ اے میرے پر ور دگار! بے شک میری امت نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا۔(الفرقان، آیت30)

429.                     کیا آپ نے اسے بھی دیکھا جو اپنی خواہش نفس کو اپنا معبود بنائے ہوئے ہے کیا آپ اس کے ذمہ دار ہو سکتے ہیں؟(الفرقان، آیت43)

430.                     کہہ دیجیے کہ میں قرآن کے پہنچانے پر تم سے کوئی بدلہ نہیں چاہتا۔(الفرقان، آیت57)

431.                     رحمان کے (سچے) بندے وہ ہیں جو زمین پر فروتنی ]عاجزی [کے ساتھ چلتے ہیں۔(الفرقان، آیت63)

432.                     جب بے علم لوگ ان سے باتیں کرنے لگتے ہیں تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ سلام ہے۔(الفرقان، آیت63)

433.                     جو اپنے رب کے سامنے سجدے اور قیام کرتے ہوئے راتیں گزار دیتے ہیں۔(الفرقان، آیت64)

434.                     جو خرچ کرتے وقت بھی تو نہ اسراف کرتے ہیں نہ بخیلی، بلکہ ان دونوں کے درمیان معتدل طریقے پر خرچ کرتے ہیں۔(الفرقان، آیت67)

435.                     جو لوگ جھوٹی گواہی نہیں دیتے اور جب  کسی لغو چیز پر ان کا گزر ہوتا ہے تو شرافت سے گزر جاتے ہیں۔(الفرقان، آیت72)

436.                     ناپ پورا بھرا کرو ۔کم دینے والوں میں شمولیت نہ کرو۔(الشعراء، آیت 181)

437.                     لوگوں کو ان کی چیزیں کمی سے نہ دو، بے باکی کے ساتھ زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو۔(الشعراء، آیت183)

438.                     کیا میں تمھیں بتاؤں کہ شیطان کس پر اترتے ہیں؟ وہ ہر ایک جھوٹے گنہگار پر اترتے ہیں۔(الشعراء، آیات 221، 222)

439.                     شاعروں کی پیروی وہ کرتے ہیں جو بہکے ہوئے ہیں۔(الشعراء، آیت224)

440.                      کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ شاعر ایک ایک بیابان میں سر ٹکراتے پھرتے ہیں۔(الشعراء، آیت225)

 

 جاری ہے۔۔


("قرآنی نصیحتیں " کی پہلی قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

"قرآنی نصیحتیں " کی دوسری قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

"قرآنی نصیحتیں" کی تیسری قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

"قرآنی نصیحتیں" کی چوتھی قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

"قرآنی نصیحتیں" کی پانچویں قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

"قرآنی نصیحتیں" کی چھٹی قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔)


میری تمام تحریریں اور شاعری پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

یہ اشعار علاّمہ اقبال کے نہیں ہیں

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے قاتلوں کا انجام

آپ ﷺ کے عہد ِ مبارکہ میں لکھے گئے احادیث کے نسخے