قرآنی نصیحتیں

 تحریر و ترتیب: نعیم الرّحمان شائق

قسط نمبر 10

601.                     تمھارے ساتھی ]یعنی رسول اللہ ﷺ [ نے نہ راہ گم کی ہے نہ وہ ٹیڑھی راہ پر ہے۔ (النجم، آیت2)

602.                     نہ وہ ]یعنی رسول اللہ ﷺ[ اپنی خواہش سے کوئی بات کہتے ہیں۔(النجم، آیت3)

603.                     وہ تو صرف وحی ہے جو اتاری جاتی ہے۔(النجم، آیت4)

604.                     کیا ہر شخص جو آرزو کرے اسے میسر ہے؟(النجم، آیت24)

605.                     اللہ ہی کے ہاتھ ہے یہ جہان اور وہ جہان۔(النجم، آیت25)

606.                     آپ اس سے منھ موڑ لیں جو ہماری یاد سے منھ موڑے اور جن کا ارادہ بہ جز زندگانی ِ دنیا کے اور کچھ نہ ہو۔(النجم، آیت29)



607.                     ہر انسان کے لیے صرف وہی ہے جس کی کوشش خود اس نے کی۔(النجم، آیت39)

608.                     بے شک ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لیے آسان کر دیا ہے۔پس  کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے؟(القمر، آیت17)

609.                     انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھواور تول میں کم نہ دو۔(الرّحمٰن، آیت9)

610.                     زمین پر جو ہیں سب فنا ہونے والے ہیں۔(الرّحمٰن، آیت26)

611.                    احسان کا بدلہ احسان کے سوا کیا ہے؟(الرّحمٰن، آیت60)

612.                     سینوں کے بھیدوں کا وہ پورا عالم ہے۔(الحدید، آیت7)

613.                    اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لے آؤ اوراس مال میں سے خرچ کرو جس میں اللہ نے تمھیں (دوسروں کا ) جانشین بنایا ہے۔ پس تم میں سے جو ایمان لائیں اور خیرات کریں ، انھیں بہت بڑا ثواب ملے گا۔(الحدید، آیت7)

614.                     وہ (اللہ) ہی ہے جو اپنے بندے پر واضح آیتیں اتارتا ہے، تاکہ وہ تمھیں اندھیروں سے نور کی طرف لے جائے۔(الحدید، آیت9)

615.                    تمھیں کیا ہوگیا ہے جو تم اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے؟(الحدید، آیت10)

616.                    کون ہے جو اللہ تعالیٰ کو اچھی طرح قرض دےپھر اللہ تعالیٰ اسے اس کے لیے بڑھاتا چلا جائے اور اس کے لیےپسندیدہ اجر ثابت ہو جائے۔(الحدید، آیت11)

617.                    بے شک صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور جو اللہ کو خلوص کے ساتھ قرض دے رہے ہیں ، ان کے لیے یہ بڑھایا جائے گا اور ان کے لیے پسندیدہ اجر و ثواب ہے۔(الحدید، آیت18)

618.                    خوب جان رکھو کہ دنیا کی زندگی صرف کھیل تماشا زینت اور آپس میں فخر(و غرور) اور مال و اولاد میں ایک کا دوسرےسے اپنے آپ کو زیادہ بتلانا ہے۔(الحدید، آیت20)

619.                    (آؤ) دوڑو اپنے رب کی مغفرت کی طرف اور اس جنت کی طرف جس کی وسعت آسمان و زمین کی وسعت کے برابر ہے۔(الحدید، آیت21)

620.                     اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ سے ڈرتے رہا کرو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ۔ اللہ تمھیں اپنی رحمت کا دوہرا حصہ دے گا اور تمھیں نور دے گا جس کی روشنی میں تم چلو پھرو گےاور تمھارے گناہ بھی معاف فرما دے گا، اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔(الحدید، آیت28)

621.                     کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ آسمانوں کی اور زمین کی ہر چیز سے واقف ہے۔(المجادلۃ، آیت7)

622.                     تین آدمیوں کی سر گوشی نہیں ہوتی، مگر اللہ ان کا چوتھا ہوتا ہےاور نہ پانچ کی ، مگر ان کا چھٹا وہ ہوتا ہےاور نہ اس سے کم کی اور نہ زیادہ کی ، مگر وہ ساتھ ہی ہوتا ہے جہاں بھی وہ ہوں۔(المجادلۃ، آیت7)

623.                     اے ایمان والو! تم جب سرگوشی کرو تو یہ سرگوشیاں گناہ اور ظلم(زیادتی) اور نافرمانیِ پیغمبر کی نہ ہوں، بلکہ نیکی اور پرہیزگاری کی باتوں پر سرگوشی کرو۔(المجادلۃ، آیت10)

624.                     اے مسلمانو! جب تم سے کہا جائے کہ مجلسوں میں ذراکشادگی پیدا کرو تو تم جگہ کشادہ کر دو اللہ تمھیں کشادگی دے گا۔(المجادلۃ، آیت11)

625.                     جب کہا جائے کہ اٹھ کھڑے ہوجاؤ تو تم اٹھ کھڑے ہو جاؤ۔(المجادلۃ، آیت11)

626.                     اے آنکھوں والو! عبرت حاصل کرو۔(الحشر، آیت2)

627.                     بستیوں والوں کا جو (مال) اللہ تعالیٰ تمھارے لڑے بھڑے بغیر اپنے رسول کے ہاتھ لگائے وہ اللہ کا ہے اور رسول کا اور قرابت والوں کا اور یتیموں مسکینوں کا اور مسافروں کا ہے، تاکہ تمھارے دولت مندوں کے ہاتھ میں ہی یہ مال گردش کرتا نہ رہ جائے۔(الحشر، آیت7)

628.                     تمھیں جو کچھ رسول دے  لے لو، اور جس سے روکے رک جاؤ۔(الحشر، آیت7)

629.                     (فیء کا مال) ان مہاجر مسکینوں کے لیے ہے جو اپنے گھروں سے اور اپنے مالوں سے نکال دیے گئے ہیں۔ وہ اللہ کے فضل اور اس کی رضا مندی کے طلب گار ہیں اور اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول کی مدد کرتے ہیں۔ یہی راست باز لوگ ہیں۔(الحشر، آیت8)

630.                     اور(ان کے لیے) جنھوں نے اس گھر میں (یعنی مدینہ) اور ایمان میں ان سے پہلے جگہ بنالی ہےاور اپنی طرف ہجرت کرکے آنے والوں سے محبت کرتے ہیں اور مہاجرین کو جو کچھ دے دیا جائےاس سے وہ اپنے دلوں میں کوئی تنگی نہیں رکھتے، بلکہ خود اپنےاوپر انھیں ترجیح دیتے ہیں، گو خود کو کتنی ہی سخت حاجت ہو۔(الحشر، آیت9)

631.                    جو بھی اپنے نفس کے بخل سے بچایا گیا وہی کام یا ب (اور بامراد) ہے۔(الحشر، آیت9)

632.                     اے ایمان والو! اللہ سے ڈرتے رہو اور ہر شخص دیکھ (بھال) لے کہ کل (قیامت) کے واسطے اس نے(اعمال کا) کیا (ذخیرہ) بھیجا ہے۔ اور(ہر وقت) اللہ سے ڈرتے رہو۔ اللہ تمھارے سب اعمال سے با خبر ہے۔(الحشر، آیت18)

633.                    تم ان لوگوں کی طرح مت ہو جانا ، جنھوں نے اللہ (کے احکام) کو بھلا دیا تو اللہ نے بھی انھیں اپنی جانوں سے غافل کر دیا، اور ایسے ہی لوگ نافرمان(فاسق) ہوتے ہیں۔(الحشر، آیت19)

634.                     تمھاری قرابتیں، رشتہ داریاں ، اور اولاد تمھیں قیامت کے دن کام نہ آئیں گی۔(الممتحنۃ، آیت3)

635.                    جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی نہیں لڑی اور تمھیں جلا وطن نہیں کیا، ان کے ساتھ سلوک و احسان کرنے اور منصفانہ بھلے برتاؤ کرنے سے اللہ تمھیں نہیں روکتا، بلکہ اللہ تعالیٰ تو انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔(الممتحنۃ، آیت8)

636.                    اے ایمان والو! تم وہ بات کیوں کہتے ہو جو کرتے نہیں۔(الصف، آیت 2)

637.                    تم جو کرتے نہیں اس کا کہنا اللہ تعالیٰ کو سخت ناپسند ہے۔(الصف، آیت3)

638.                    اس شخص سے زیادہ ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ(افترا ) باندھے۔ حالاں کہ وہ اسلام کی طرف بلایا جاتا ہے اور اللہ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں کرتا۔(الصف، آیت7)

639.                    وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منھ سے بجھا دیں اور اللہ اپنے نور کو کمال تک پہنچانے والا ہے، گو کافر بر ا مانیں۔(الصف، آیت8)

640.                     اے ایمان والو! کیا میں تمھیں وہ تجارت بتلادوں جو تمھیں دردناک عذاب سے بچا لے؟(الصف، آیت10)

641.                     اللہ تعالیٰ پراور اس کے رسول پر ایمان لاؤاور اللہ کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جانوں سے جہاد کرو۔ یہ تمھارے لیے بہتر ہے اگر تم میں علم ہو۔(الصف، آیت11)

642.                     اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جمعہ کے دن نماز کی اذان دی جائے تو تم اللہ کے ذکر کی طرف دوڑ پڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو۔ یہ تمھارے حق میں بہت ہی  بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔(الجمعۃ، آیت9)

643.                     اے مسلمانو! تمھارے مال اور تمھاری اولاد تمھیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کردیں ۔ اور جو ایسا کریں وہ بڑے ہی زیاں کار لوگ ہیں۔(المنٰفقون، آیت9)

644.                     جو کچھ ہم نے تمھیں دے رکھا ہے  اس میں سے (ہماری راہ میں) اس سے پہلے خرچ کروکہ تم میں سے کسی کو موت آجائے تو کہنے لگے اے میرے پروردگار! مجھے تو تھوڑی دیر کی مہلت کیوں نہیں دیتا؟ کہ میں صدقہ کروں اور نیک لوگوں میں سے ہو جاؤں۔(المنٰفقون، آیت10)

645.                     اے ایمان والو! تمھاری بعض بیویاں اور بعض بچے تمھارے دشمن ہیں ، پس ان سے ہوشیار رہنا اور اگر تم معاف کردو اور در گزر کر جاؤاور بخش دو تو اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔(التغابن، آیت14)

646.                     تمھارے مال اور اولاد تو سراسر آزمائش ہیں اور بہت بڑا اجر اللہ کے پاس ہے۔(التغابن، آیت15)

647.                     جو شخص اپنے نفس کی حرص سے محفوظ رکھا جائے وہی کام یاب ہے۔(التغابن، آیت16)

648.                     جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کے لیے چھٹکارے کی شکل نکال دیتا ہے۔(الطلاق، آیت2)

649.                     اسے ایسی جگہ سے روزی دیتا ہے جس کا اسے گمان بھی نہ ہو۔(الطلاق، آیت3)

650.                     جو شخص اللہ پر توکل کرے گا اللہ اسے کافی ہوگا۔(الطلاق، آیت3)

651.                    جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرے گا اللہ اس کے (ہر) کا م میں آسانی کر دےگا۔(الطلاق، آیت4)

652.                     جو شخص اللہ سے ڈرے گا اللہ اس کے گناہ مٹا دے گااور اسے بڑا بھاری اجر دے گا۔(الطلاق، آیت5)

653.                    کسی شخص کو اللہ تکلیف نہیں دیتا مگر اتنی ہی جتنی طاقت اسے دے رکھی ہے۔(الطلاق، آیت7)

654.                     اے ایمان والو! تم اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان ہیں اور پتھر۔جس پر سخت دل فرشتے مقرر ہیں ۔ (التحریم، آیت6)

655.                    اے ایمان والو! تم اللہ کے سامنے سچی خالص توبہ کرو۔ قریب ہے کہ تمھارا رب تمھارے گناہ دور کر دےاور تمھیں ایسی جنتوں میں داخل کر ے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں۔(التحریم، آیت8)

656.                    جس نے موت و حیات کو اس لیے پیدا کیا کہ تمھیں آزمائے کہ تم میں سے اچھے کام کون کرتا ہے۔(الملک،آیت2)

657.                    بے شک جو لوگ اپنے پروردگار سے غائبانہ طور پر ڈرتے رہتے ہیں ان کے لیے بخشش ہے اور بڑا ثواب ہے۔(الملک،آیت12)

658.                    تم اپنی باتوں کو چھپاؤ یا ظاہر کرو ۔ وہ تو سینوں کی پوشیدگیوں کو بھی بہ خوبی جانتا ہے۔(الملک،آیت13)

659.                    بے شک تو بہت بڑے (عمدہ )اخلاق پر ہے۔(القلم، آیت4)

660.                     تو کسی ایسے شخص کا بھی کہا نہ ماننا جو زیادہ قسمیں کھانے والا]ہو[(القلم، آیت10)

661.                    یقیناً یہ قرآن پرہیز گاروں کے لیے نصیحت ہے۔(الحآقۃ، آیت48)

662.                     ]قیامت کے دن[کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا۔(المعارج، آیت10)

663.                    بے شک انسان بڑے کچے دل والا بنایا گیا ہے۔(المعارج، آیت19)

664.                     جب اسے مصیبت پہنچتی ہے تو ہڑبڑا اٹھتا ہے۔(المعارج، آیت20)

665.                    جب راحت ملتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے۔(المعارج، آیت21)

666.                    مگر وہ نمازی۔(المعارج، آیت22)

667.                    جو اپنی نماز پر ہمیشگی کرنے والے ہیں۔(المعارج، آیت23)

668.                    اور جن کے مالوں میں مقررہ حصہ ہے۔(المعارج، آیت24)

669.                    مانگنے والوں کا بھی اور سوال سے بچنے والوں کا بھی۔(المعارج، آیت25)

670.                     جو اپنی امانتوں کا اور قول و قرار کا پاس رکھتے ہیں۔(المعارج، آیت32)

671.                    جو گواہیوں پر سیدھے اور قائم رہتے ہیں۔(المعارج، آیت33)

672.                     جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں۔(المعارج، آیت34)

673.                    یہی لوگ جنتوں میں عزت والے ہوں گے۔(المعارج، آیت35)

674.                     میں ]یعنی نوح علیہ السلام[نے کہا کہ اپنے رب سے اپنے گناہ بخشواؤ(اور معافی مانگو) وہ یقیناً بڑا بخشنے والا ہے۔(نوح، آیت10)

675.                    وہ تم پر آسمان کو خوب برستا ہوا چھوڑے گا۔(نوح، آیت11)

676.                    اور تمھیں خوب پے در پے مال اور اولاد میں ترقی دے گااور تمھیں باغات دے گا اور تمھارے لیے نہریں نکال دے گا۔(نوح، آیت12)

677.                    بے شک رات کا اٹھنا دل جمعی کے لیے انتہائی مناسب ہے اور بات کو بہت درست کر دینے والا ہے۔]درحقیقت رات کا اٹھنا نفس پر قابو پانے کے لیے بہت کارگراور قرآن ٹھیک پڑھنے کے لیے زیادہ موزوں ہے۔(مولانا ابوالاعلیٰ مودودی رحمۃ اللہ علیہ)[(المزّمّل،آیت6)

678.                    تو اپنے رب  کے نام کا ذکر کیا کر اور تمام خلائق سے کٹ کر اس کی طرف متوجہ ہو جا۔(المزّمّل،آیت8)

679.                    تم بہ آسانی جتنا قرآن پڑھ سکو پڑھو اور نماز کی پابندی رکھو اور زکوٰۃ دیتے رہا کرواور اللہ تعالیٰ کو اچھا قرض دواور جو نیکی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ تعالیٰ کے ہاں بہتر سے بہتر اور ثواب میں بہت زیادہ پاؤ گے۔اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے رہو۔ یقیناً اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔(المزّمّل،آیت20)

680.                     احسان کر کے زیادہ لینے کی خواہش نہ کر۔(المدّثّر، آیت6)


جاری ہے۔۔


("قرآنی نصیحتیں " کی پہلی قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

"قرآنی نصیحتیں " کی دوسری قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

"قرآنی نصیحتیں" کی تیسری قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

"قرآنی نصیحتیں" کی چوتھی قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

"قرآنی نصیحتیں" کی پانچویں قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

"قرآنی نصیحتیں" کی چھٹی قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

"قرآنی نصیحتیں" کی ساتویں قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

"قرآنی نصیحتیں" کی آٹھویں قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

"قرآنی نصیحتیں" کی نویں قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔)


میری تمام تحریریں اور شاعری پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

یہ اشعار علاّمہ اقبال کے نہیں ہیں

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے قاتلوں کا انجام

آپ ﷺ کے عہد ِ مبارکہ میں لکھے گئے احادیث کے نسخے