نعیمیات
تحریر: نعیم الرّحمان شائق قسط نمبر 3 · ہر وہ شخص غریب ہے، جس کا دل غریب ہے۔ ہر وہ شخص امیر ہے ، جس کا دل امیر ہے۔ · ہرشکر گزار آدمی کے رزق میں وسعت ہے۔ ہر ناشکرے شخص کے رزق میں تنگی ہے۔ · بے شک حقیقی سکون اللہ کے ذکر سے حاصل ہوتا ہے۔ · رب تعالیٰ کے ہاں مقبولیت چاہتے ہیں تو انسانوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کیجیے۔ · جو عزت نہیں کرتا، اس کی عزت نہیں کی جاتی۔ عزت دو، عزت لو۔ · عاجزی رب تعالیٰ کو نہایت محبوب ہے۔ تکبر اللہ تعالیٰ کو سخت ناپسند ہے۔ اس لیے عاجزی اختیار کیجیے ۔تکبر سے بچیے۔ · جس نے اپنی ذات کے لیے لوگوں سے مانگنا شروع کردیا ، اس نے خود پر فقر کا دروازہ کھول دیا۔