دھرندرمووی اور لیاری کی اصل کہانی۔۔۔لیاری میں رہنے والے کی زبانی (قسط نمبر 4)
تحریر: نعیم الرّحمان شائق قسط نمبر 4 (آخری قسط) (نوٹ: 11 جنوری 2026ء کی اہم نوکریاں دیکھنے کے لیے اس تحریر کے آخر میں دی گئی لنک پر کلک کریں۔) (اس تحریر کی قسط نمبر 1 پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں، قسط نمبر 2 پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں اور قسط نمبر 3 پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ ) اب لیاری کیسا ہے ؟ گو ماضی میں لیاری کے حالات انتہائی خراب تھے، لیکن اب لیاری، کراچی کے بہترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ لیاری کے حالات اب پہلے جیسے نہیں رہے۔ اب آپ کو لیاری میں جا بجا بڑی بڑی خوب صورت عمارتیں نظر آئیں گی۔ ماضی میں دیگر علاقوں کے لوگ لیاری میں آنے سے ڈرتے تھے۔ اب ایسا کچھ نہیں ہے۔ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی مرکز بھی ہے۔ یہاں تقریباً ہر خطے کے لوگ بستے ہیں۔ کراچی میں آپ کو پٹھان، پنجابی، افغانی، بلوچ، سرائیکی، ہندکو، میاں والی، کشمیری، ہزارے وال، مہاجر۔۔۔یعنی ہر کمیونٹی کے لوگ ملیں گے۔ چوں کہ ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال وغیرہ مہنگے علاقے ہیں، اس لیے دیگر صوبوں اورعلاقوں سے آنے والے لوگ لیاری میں رہنا پسند کرتے...