قرآنی نصیحتیں۔۔۔میری پہلی برقی کتاب (ای بک)

 

میں پچھلے چند ہفتوں سے قرآن حکیم کا مطالعہ کر رہا تھا۔ مجھے بزرگوں کے اقوال اور نصیحتیں پڑھنا اور پھر انھیں اپنی تحریروں میں لانا بہت اچھا لگتا ہے۔ میں اپنی سابقہ تحریروں میں سبق آموز اور نصیحتوں سے لبریز احادیث، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اقوال اور بزرگوں کی باتیں لکھ چکا ہوں۔ یہ تمام تحریریں میرےاس بلاگ پر موجود ہیں۔

 


میں نے الفاتحہ سے والناس تک قرآن ِ حکیم کا مطالعہ کیا اور جہاں جہاں مجھے کوئی نصیحت آموز جملہ ملا، اس کو لکھتا گیا۔ اس طرح میں نے کل 764 قرآنی نصیحتیں جمع کیں، جن کو میں نے قسط در قسط اپنے بلاگز پر شائع کیا۔اس کی کل گیارہ قسطیں بنیں۔ یہ تمام قسطیں بھی میرے اسی بلاگ پر موجود ہیں۔

 

کچھ دن قبل خیال آیا کہ کیوں نہ ان قسطوں کی ایک برقی کتاب (ای بک) تشکیل دی جائے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک قرآنی نصیحتیں پہنچ سکیں۔ ویسے بھی کتاب دیر تک زندہ رہتی ہےاور اپنے لکھنے والے کو بھی زندہ رکھتی ہے۔

 

ہمارا ایمان ہے کہ حضرت محمد ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ ہم آخری امت ہیں۔نیکیوں کا حکم دینے اور برائیوں سے روکنے کا عظیم کام اب ہمارے ذمے ہے۔ قرآن مجید اسلام کو سمجھے کا ذریعہ ِ اول ہے، جس میں رب تعالیٰ براہ ِ راست انسان سے مخاطب ہوتا ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم قرآن کی سرمدی  تعلیمات کو فروغ دیں۔ اسی جذبے کے تحت میں نے یہ ادنیٰ سی کوشش کی ہے۔ دعا ہے کہ ربّ العالمین میری اس کاوش کو قبول فرمائے۔ آپ اس کتاب اور اس میں موجود مواد کو سوشل میڈیا کے ذریعے خوب پھیلائیں۔ اُمّت ویسے بھی قرآن سے کٹ چکی ہے ۔ اس نازک صورت حال میں تو فروغ ِ تعلیمات ِ قرآنی کی زیادہ ضرورت ہے۔

 

گو پاکستان میں برقی کتاب پڑھنے کا رجحان بہت کم، بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے، لیکن مستقبل میں زیادہ سے زیادہ لوگ برقی کتابوں کی طرف آئیں گے۔ برقی کتاب کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس میں خرچہ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔


کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Download Qurani Naseeheten in PDF 

میری تمام تحریریں اور شاعری پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

یہ اشعار علاّمہ اقبال کے نہیں ہیں

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے قاتلوں کا انجام

آپ ﷺ کے عہد ِ مبارکہ میں لکھے گئے احادیث کے نسخے