فیس بک پیج کے لائکس بڑھانے کے چھے آسان طریقے
فیس بک کو سوشل میڈیا کا
بادشاہ سمجھا جاتا ہے ۔ یہاں ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ شہرت
حاصل کر لے ۔ یہاں جس کی جتنی زیادہ شہرت ہوگی ، وہ اتنا ہی کام یاب سمجھا جائے گا
۔ اس لیے یہاں ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جتنا جلد ہو سکے ، شہرت کی بلندیوں کو
چھولے۔آیئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ فیس بک نگری میں پیج کے لائکس کس طرح بڑھائے
جا سکتے ہیں۔
پیج کے لائکس بڑھانے کے تین طریقے ہیں۔
1۔ پیڈ طریقہ: اس میں آپ
کو پیسے دینے پڑتے ہیں۔
2۔ آٹو لائکس: بہت سی ویب
سائٹیں ایسی ہیں، جن کے ذریعے آپ آٹو لائکس یعنی خود بہ خود لائکس حاصل
کرسکتے ہیں۔ مگر یہ طریقہ اچھا نہیں ہے۔ اس لیے اس سے احتراز برتنا چاہیے۔
3۔ مفت طریقے: پاکستانی لوگ مفت طریقوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ لہذا ان کی ترجیحات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آج کے بلاگ میں چھے ایسے طریقوں پر روشنی ڈالی جائے گی، جن کی مدد سے لائکس حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ مگر محنت اور مستقل مزاجی شرط ہے۔
1۔پوسٹ اور تصویر ساتھ ساتھ:
کوشش کریں کہ پیج کی ہر پوسٹ کے ساتھ تصویر رکھیں۔ اس سے بہت زیادہ اثر پڑے گا۔ اگر آپ کی پوسٹ پھول سے متعلق ہے، تو پوسٹ کے نیچے پھول کی تصویر لگا دیں۔ اگر آپ کی پوسٹ سیاست کے موضوع پر مبنی ہے تو کسی سیاست دان کی تصویر چسپاں کر دیجیے۔ یہ طریقہ بڑا سازگار ہے۔ اس ضمن میں آپ تجربہ کر کے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ ایک پوسٹ تصویر کے ساتھ رکھیے اور دوسری بغیر تصویر کے۔ آپ خود فرق محسوس کر لیں گے۔
2۔ معیاری وقت پر پوسٹ کرنا:
پوسٹ کریں، مگر معیاری وقت پر۔ ایسے وقت پر جب زیادہ سے زیادہ لوگ آن لائن ہوں۔ وہ وقت کون سا ہے؟ ایک انگریزی ویب سائٹ کے مطابق شام کے سات بجے سے لے کر نو بجے تک زیادہ سے زیادہ لوگ آن لائن ہوتے ہیں۔ سو اس وقت پوسٹس بھیج کر آپ اچھے لائکس حاصل کر سکتے ہیں۔
3۔ اپنے تمام دوستوں کو دعوت دینا:
پیج بنانے کے فورا بعد اپنے تمام دوستوں کو مدعو کریں۔ بعض اوقات تمام دوستوں کو پیج لائک کرنے کی دعوت دینا بڑا وقت طلب کام ہوتا ہے، کیوں کہ اگر آپ کے دوست ایک ہزار یا اس سے زیادہ ہوں تو ایک ایک کرکے سب کو مدعو کرنے میں کافی وقت لگتا ہے۔اس ویڈیو میں ایک ہی وقت میں تمام دوستوں کو مدعو کرنے کا طریقہ سکھایا گیا ہے۔
4۔ متعلقہ پیجز پررائے کے ذریعے اپنے پیج کی تشہیر کرنا:
اس طرح بھی کافی لائکس مل جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ کا پیج فیشن سے متعلق ہے تو آپ فیس بک پر ایسے پیجز ڈھونڈیے، جو آپ کے پیج کے ہم موضوع ہوں۔ وہاں اپنے پیج کا تھوڑا سا تعارف کرکے لنک دیجیے۔ یا اپنے پیج کی کسی پوسٹ کا لنک دیجیے۔ مگر آپ کویہ عمل روزانہ کی بنیاد پر کرناپڑے گا۔ یہ طریقہ آپ کے پیج کی شہرت میں کسی حد تک ضرور اضافہ کرے گا۔
5۔ پرکشش کور فوٹو اور پروفائل تصویر:
پر کشش کور فوٹو اور پروفائل تصویر پیج لایکس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کوشش کریں کہ آپ کے پیج کا کور فوٹو اور پروفائل تصویریں منفرد ہونی چاہئیں۔ یعنی گوگل سے تلاش شدہ نہیں ہونی چاہئیں۔ اگر آپ نے یہ تصویریں تلاش کر لی ہیں، تو ہھر اس میں ترمیم کرلیں۔ کور فوٹو جتنا پر کشش ہوگا، اتنازیادہ ناظرین کی توجہ اپنی طرف کھینچے گا۔
6۔ حالات ِ حاضرہ سے متعلق پوسٹس:
حالات ِ حاضرہ سے متعلق پوسٹس کیجیے۔ اس سے بھی پیج لائکس میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ دنیا عالمی گاؤں بن چکی ہے۔ یہاں ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ حالات ِ حاضرہ سے کسی حد تک با خبر رہے۔ اس ضمن میں ایونتس سے بھی فائدہ اٹھائیے۔ عیدکادن ہو یا آزادی کا، یا کوئی اور دن ہو۔ پیج لائک کرنے والے احباب کو یاد رکھیے۔ اس سے بھی بڑا فائدہ ہوگا۔
تبصرے
پہ لائیک اور کمینٹس بہت کم ملتے ہیں