گیارہویں جماعت میں داخلہ لینے والے طلبہ وطالبات کے لیے ہدایات

مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت کراچی میں گیارہویں جماعت کے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ چوں کہ انٹرنیٹ کا زمانہ ہے، اس لیے داخلوں کے لیے درخواستیں مکمل طور پر آن لائن جاری ہوں گی۔ یہ کام موبائل سے بھی کیا جا سکتا ہے۔ جن طلبہ و طالبات کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے۔۔۔۔۔۔اگرچہ ایسا ممکن نہیں ہے۔۔۔۔۔وہ قریبی کالج کے سے رابطہ کریں۔ جہاں ان کا آن لائن فارم جمع کیا جائے گا۔ جس کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ آن لائن فارم جمع کروانے کی سہولت صرف کراچی سے میٹرک پاس کرنے والے طلبہ وطالبات کے لیے ہے۔ کراچی کے علاوہ دیگر بورڈز یعنی ٹیکنیکل بورڈ، او لیول سے میٹرک یا اس کے مساوی امتحان پاس کرنے والے طلبہ و طالبات اپنے فارم ڈائریکٹر جنرل کالجز کے دفتر شاہراہِ لیاقت نزد اردو بازار سے حاصل کرکے وہیں جمع کرایئیں۔ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 اگست، 2017 ہے۔ اس لیے طلبہ و طالبات جلد سے جلد یہ کام کر لیں۔ 



آن لائن فارم بھرنے کے لیے]اس[لنک پر کلک کریں۔

فارم کس طرح بھرا جائے:

فارم میں طلبہ و طالبات سے دسویں جماعت پاس کرنے کا سال (جوکہ 2017 ہوگا)،جماعت دہم کا رول نمبر، موبائل نمبر، ضلع، شہر، رہائشی پتا وغیرہ پوچھا گیا ہے۔ آخر میں پانچ کالجوں کے نام پوچھے گئے ہیں، جن میں طلبہ و طالبات داخلہ لینا چاہتے ہیں۔یہاں طلبہ و طالبات کو ایک بات کا خیال رکھنا پڑے گا۔ جس کالج میں طلبہ و طالبات پڑھنا چاہتے ہیں، اس کا نام سب سے پہلے لکھنا ہوگا۔ اس کے بعد دوسری ترجیح والے کالج کا نام اور پھر تیسری ترجیح والے کالج کا نام لکھنا پڑے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ کالج کا کوڈ پوچھا گیا ہے۔ کالجوں کے کوڈ نمبر اور دیگر معلومات کے لیے]یہاں[ کلک کریں۔
)نوٹ: اگر آپ موبائل سے انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں اور کالج کی معلومات والی فائل نہیں کھل رہی تو سب سے پہلے پلے اسٹور سے کوئی پی ڈی ایف ریڈر ڈاؤن لوڈ کریں۔(

گیارہویں جماعت کے مضامین:

گیارہویں جماعت میں عام طور پر پانچ شعبے ہوتے ہیں، جو درج ذیل ہیں۔
1۔ سائنس (پری انجینیرنگ(
2۔ سائنس (پری میڈیکل(
3۔ جنرل سائنس (کمپیوٹر(
4۔ کامرس
5۔ آرٹس
اوپر دیے گئے تمام شعبوں میں اردو، اسلامیات اور انگریزی لازمی مضامین ہیں، جب کہ اختیاری مضامین درج ذیل ہیں:
1۔ سائنس (پری انجینیرنگ) میں کیمسٹری، فزکس اور ریاضی اختیاری مضامین ہیں۔
2۔ سائنس (پری میڈیکل) میں بیالوجی، کیمسٹری اور فزکس اختیاری مضامین ہیں۔ 
3۔ جنرل سائنس کمپیوٹر کے اختیاری مضامین یہ ہیں: ریاضی، فزکس، اکنامکس، کمپیوٹر سائنس اور سٹیٹکس
4۔ کامرس کے اختیاری مضامین یہ ہیں: اکاؤنٹنگ، بزنس میتھ، پرنسپل اف کامرس اور اصول ِ معاشیات
5۔ اڑٹس کے اختیاری مضامین کی تعداد بہت زیادہ ہے، جن میں سے چند یہ ہیں: عربی، شہریت، تعلیم، معاشیات، انگریزی ادب، فائن آرٹس، تاریخِ عام، جغرافیہ، سندھی، اردو ادب وغیرہ۔

 
یہاں یہ بات بھی قابل ِ ذکر ہے کہ جن طلبہ و طالبات نے جماعت نہم میں بیالوجی کی جگہ کمپیوٹر سائنس کا مضمون لیا تھا یا جنھوں نے ٹیکنیکل بورڈ سے میٹرک کر رکھی ہے، وہ پری میڈیکل میں داخلہ نہیں لے سکتے۔

کس کالج میں داخلہ ہوا ہے؟ کیسے معلوم ہوگا؟

فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 اگست ہے۔ اس کے بعد کم سے کم 10 دن بعد طلبہ و طالبات کو معلوم ہو جائے گا کہ ان کا داخلہ کس کالج میں ہوا ہے۔ لیکن یہ کس طرح معلوم ہوگا۔ اس کے لیے تین میں سے ایک کام کرنا ہوگا۔ 
1۔ اخبار پڑھیں۔ خاص طور پر روزنامہ جنک کا "تعلیم، صحت و خواتین" والا صفحہ۔
2۔ سندھ ایجوکیشن کی ویب سائٹ چیک کریں۔جس کا ایڈریس یہ ہے:

http://www.sindheducation.gov.pk/SECCAP 
3۔ یا پھر ہماری سروس سے فائدہ اٹھائیں۔ اس کے لیے آپ اپنے موبائل میں رایٹ میسج کے آپشن میں 
F TashHeer2016
لکھ کر 40404 پر سینڈ کر دیں۔ ان شاء اللہ ، جس دن SECCAP کا نتیجہ آئے گا، آپ کو مطلع کر دیا جائے گا۔ تشہیر کا فیس بک پیج دیکھنے کے لیے ]یہاںکلک کریں۔

تحریر: نعیم الرحمان شائق

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

یہ اشعار علاّمہ اقبال کے نہیں ہیں

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے قاتلوں کا انجام

آپ ﷺ کے عہد ِ مبارکہ میں لکھے گئے احادیث کے نسخے