سانحہ ِ پشاور نے سب کو سوگ وار کردیا ہے ۔ دیسی بدیسی ، ہر
ایک غم گین ہو گیا ۔ سب نے مذمت کی ۔ سب نے افسوس کیا۔ باراک اوباما نے کہا کہ ان
کی دعائیں بچوں کے خاندانوں کے لیے ہیں ۔ پریشانی کے اس لمحے میں امریکا پاکستانی
قوم کے ساتھ ہے ۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کی جنگ میں پاکستانی حکومت کی حمایت
کرتے ہیں ۔ تاکہ سارے خطے میں امن و استحکام کا قیام ممکن ہو سکے ۔انجیلا مرکل نے
کہا ہے کہ پشاور میں اسکول پر حملے نے ان کو اندر سے ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ بچوں کا
قتل اور انھیں یر غمال بنانے کا فعل ایسی بربریت ہے کہ اس کی مثال ممکن نہیں ۔
Sunday, December 21, 2014
Sunday, September 21, 2014
عجیب و غریب خبریں
آج
کوشش ہوگی کہ کچھ عجیب و غریب خبریں آپ کے سامنے لاؤں ۔ حالات ِ حاضرہ پر بہت کچھ
لکھ لیا ۔ہمارے ہاں عجیب وغریب خبریں پڑھنے والوں کی بھی کوئی کمی نہیں ۔
یہی وجہ ہے کہ ہمارے اخبارات اور ہماری نیوز ویب سائیٹیں اس طرح کی خبریں بھی آئے
روز شائع کرتی رہتی ہیں ۔ یہ بڑی اچھی بات ہے ۔ کیوں کہ لوگ سیاسی اور حالات ِ
حاضرہ پر خبریں پڑھتے پڑھتے بور ہو جاتے ہیں ۔اور بعض لوگ تو ایسے بھی ہوتے ہیں ،
جو خبریں پڑھتے ہی محض اس لیے ہیں ، تاکہ وہ عجیب و غریب اور حیرت انگیز خبریں پڑھ
کر لطف اندوز ہو سکیں ۔ وہ اس بات کے جاننے کے بالکل شائق نہیں ہوتے کہ ملک میں
کیا ہو رہا ہے؟ سیلاب نے کتنی تباہی مچائی ہے ؟ دھرنوں کا کیا بنا؟ ہمارے وزیر
ِاعظم کب ، کس ملک میں اپنا نیا دورہ کریں گے ؟
Sunday, September 7, 2014
پاکستان کی سیاسی صورت حال
ان
دنوں وطن ِ عزیز کی سیاسی صورت حال نا گفتہ بہ ہے ۔ اسی سیاسی صورت حال کے باعث
چینی صدر کا دورہ ِ پاکستان ملتوی ہوا ہے ۔ حکومت کے مطابق چینی صدر کے نہ آنے سے
پاکستان کو 34 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔ کیوں کہ چینی صدر نے 34 ارب ڈالر کی
سرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں پر دست خط کرنے تھے ۔ بی بی سی کے مطابق : "گذشتہ
ماہ ہی وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا
گیا تھا کہ چین نے پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے آئندہ چار برس
کے دوران ملک میں دس ہزار میگاواٹ سے زیادہ کے بجلی گھروں کی تعمیر کو ترجیحی
بنیادوں پر مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔"
Sunday, August 31, 2014
لیبیا۔۔۔قذافی کے بعد
بی
بی سی کے مطابق، "اقوام ِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا میں جاری لڑائی کو
فوری طور پر روکنے کی قراداد منظور کرتے ہوئے لیبیا کے حریف ملیشیا گروپوں کے
درمیان تشدد کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف پابندی عائد کرنے کی تجویز دی ہے ۔
اقوام ِ متحد ہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا کے ملیشیا گروپوں اور فوج کےدھڑوں کے درمیان
تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش ظاہر کی ہے ۔ سلامتی کونسل نے بدھ کو متفقہ طور
پر ایک قرارداد منظور کی ، جس میں ان لوگوں اور گروہوں پر پابندی کی دھمکی دی گئی،
جو لیبیا کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کر رہے ہیں یا سیاسی تبدیلی کو نقصان پہنچانے
کی کوشش کررہے ہیں ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد یا گروہوں کے کی جائداد
فروخت کی جاسکتی ہے یا ان پر سفری پابندی عائد کیجا سکتی ہے ۔ "
Sunday, August 24, 2014
نائن الیون سے داعش تک
11 ستمبر
2001 کو امریکا میں 4 فضائی حملے ہوئے ۔ ان میں سے دو حملےنیو یارک کی بلند
وبالا عمارت ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہوئے ۔ ان حملوں کے نتیجے میں 2974 لوگ ہلاک
ہوئے ۔ یہ سانحہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ سمجھا جاتا ہے ۔ امریکا نے ان
حملوں کا ذمہ دار القاعدہ کو ٹھہرایا ۔
9/11کے
حادثات نے امریکا کو پورے عالم میں اپنی بالادستی قائم کرنے کا جواز فراہم کیا ۔
امریکا نے "وار آن ٹیرر" کی ابتدا کردی ۔ اس وقت صدر جاج بش کے غیض و
غضب سے بھر پور آراء نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ۔ جارج بش ایک موقع پر یہ بھی
کہہ بیٹھے کہ جو ملک امریکی پالیسیوں کو سپورٹ نہیں کرے گا ، اس کے ساتھ امریکا
اپنے دشمنوں جیسا سلوک کرے گا ۔ جارج بش کے اس طرح کے سخت احکامات کے سامنے سارے
ملک دم بہ خود ہوگئے ۔ اس طرح جو ملک امریکا کی وار آن ٹیرر کے خلاف تھے ، وہ بھی
اس کے حامی بن گئے ۔ 9/11 کے بعد دنیا کا جو ملک سب سے پہلے امریکی بربریت کا نشان
بنا ، وہ افغانستان تھا ۔
Saturday, August 23, 2014
مسلم امہ۔۔۔نا اتفاقی کی زد میں
اس
حقیقت میں کوئی شک نہیں کہ مسلم امہ کا سب سے بڑا مسئلہ نا اتفاقی ہے ۔ اگر ہم اس
عفریت پر قابو پالیتے ہیں تو ہمارے سارے مسائل چٹکیوں میں حل ہو سکتے ہیں ۔ ورنہ
ہم جہاں ہیں ، وہیں رہیں گے ۔ اکیسویں صدی کے مسلمان کئی قسم کی نا اتفاقیوں میں
جی رہے ہیں ۔ کہیں وطنیت اس امت ِ مرحومہ کا شیرازہ بکھیر رہی ہے تو کہیں فرقہ
واریت نے اس کا جینا عذاب کیا ہوا ہے ۔ کہیں عدم برداشت ہے تو کہیں متشددانہ
نظریاتی اختلاف ۔ صورت حال گمبھیر سے گمبھیر ہوتی جار ہی ہے ، مگر کوئی بھی
اس امت ِ مرحومہ کی حالت ِ زار پر رحم کھانے کو تیار نہیں۔ ہر ایک نا اتفاقی کو
بڑھاوا دینے کی ہمہ تن کوششوں میں مصروف ہے ۔ کفر اور گم راہی کے فتوؤں نے الگ سے
قیامت برپا کر رکھی ہے ۔ امت کے ہر ہر ٹولے کا الگ الگ "نظریاتی پیمانہ
" ہے ۔ جس کی مدد سے وہ دن رات ۔۔۔ دن رات کیا ، ساری زندگی ، مومن و کافر کا
پتا لگانے میں لگا رہتا ہے ۔ جو نظریاتی سوچ پر پورا اترا ، وہ مومن ۔ جو ذرا سا
ادھر ادھر ہوا ، وہ گم راہ اور کافر۔حسد کی آگ نے پوری مسلم امہ کو اپنی لپیٹ میں
لے رکھا ہے ۔ تعصب ہے کہ تھمتا نہیں۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
Featured post
Khutbat-e-Ahmadiya---The Forgotten Book
"Khutbat-e-Ahmadiyya" is the series of lectures delivered by Sir Syed Ahmad Khan in Allahabad in 1886, after his return from E...
-
تحر یر و تحقیق: نعیم الرّحمان شائق آئے دن سوشل میڈیا پر ایسے ایسے شعر پڑھنے کو ملتے ہیں جو سرے سے شعر ہی نہیں ہوتے۔اس پر ستم ظریفی یہ کہ ا...
-
تحر یر: نعیم الرّحمان شائق ایک استاذ کو پڑھاتے ہوئے مختلف قسم کی حکمت عملیاں اختیار کرنی پڑتی ہیں۔ ایک جماعت میں مختلف قسم کے بچے ہوتے...
-
نعیم الرّحمان شائق خواجہ الطاف حسین حالیؔ اردو کے عظیم شاعر،نثر نگار، ادیب اور نقاد تھے۔ 1837ء میں ہندوستان کے شہر پانی پت میں پیدا ...