اچھا انسان وہ ہوتا ہے ، جو چھوٹی چھوٹی
باتوں سے نصیحت پکڑتا ہے ۔وہ قصوں ، کہانیوں کو محض تفنن ِ طبع کے لیے نہیں پڑھتا
، بلکہ ان میں پنہاں سبق اور نصیحت پر عمل کرکے اپنی اصلاح کرتا ہے ۔ دنیا کی سب
سے سچی کتا ب اور اللہ تعالیٰ کے آخری صحیفہ ِ ہدایت میں حضرت سیدنا یوسف علیہ
السلام کا پر عبرت قصہ بیان کر کے کہا گیا :
"یقیناََ ان کے قصوں میں عقل مندوں کے لیے سامان ِ عبرت
ہے۔"(سورۃ یوسف ، آیت نمبر 111)
آج کی تحریر میں چند سبق آموز وقعات بیان
کیے جائیں گے ۔ یہ واقعات اس لیے لکھے جارہے ہیں ، تاکہ سبق یا نصیحت حاصل ہو ۔ اس
لیے کتابوں کا حوالہ نہیں دیا جائے گا ۔ کیوں کہ نصیحت کے لیے سند کی اتنی
حیثیت نہیں ہوتی ۔