ایک پچانوے سالہ شخص کے سبق آموز پچاس اقوال


تحریر و انتخاب: نعیم الرّحمان شائق

کبھی کبھار انٹرنیٹ پر ایسا مواد مل جاتا ہے، جسے بار بار پڑھنے کو دل چاہتا ہے ۔ پچھلے دنوں ایک وڈیو دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ اس میں ایک پچانوے سالہ شخص کے پچاس اقوال تھے، جو واقعی حکمت سے بھر پور تھے۔ چھوٹے چھوٹے جملوں پر مشتمل یہ سبق آموز باتیں ہماری زندگی کو آسان بنا سکتی ہیں۔ آج کی تحریر میں وہی پچاس اقوال آپ کے سامنے لا رہاہوں۔



1.     لوگوں کو دوسرا موقع دیں ، لیکن تیسرا نہیں

2.      اپنی کمائی سے زیادہ پیسہ خرچ نہ کریں۔

3.     جب آپ کو شک ہو تو اگلا قدم چھوٹا اٹھائیں۔

4.      دوسروں پر طنز کرنے سے گریز کریں۔

5.     اپنی زندگی کا ساتھی احتیاط سے منتخب کریں۔ اس ایک فیصلے پر آپ کی خوشی یا غم منحصر ہے۔

6.     پل مت جلائیں، آپ حیران ہوں گے کہ آپ کو کتنی بار ایک ہی دریا عبور کرنا پڑتا ہے۔

7.     کسی دوست پر کسی راز کا بوجھ ڈالنے سے پہلے دو بار سوچیں۔

8.     اس شخص سے بچیں، جس کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

9.     اپنے Badside Table پر Notepad اور پینسل رکھیں۔ ملین ڈالر کے خیالات کبھی کبھی صبح 3 بجے انسان کو آتے ہیں۔

10. ہر ایک کے پاس بہت زیاد ہ کپڑے ہیں۔ جو آپ کے پاس ہیں اسے پہنیں اور زیادہ خریدنا چھوڑ دیں۔

11. جب آپ کسی کے گھر میں ہوں تو کھانے کی تعریف کریں۔

12. ہر اس چیز سے چھٹکارا حاصل کریں جو آپ کو تکلیف دیتی ہو۔

13. صورت حال جتنی بھی اچھی یا بری ہو، یہ بدل جائے گی۔

14. ہر دن ورزش کریں، یہاں تک کہ جب آپ اسے پسند نہ کریں۔

15. اگر تم نہیں مانگو گے تو نہیں ملے گا۔

16. روزانہ مالٹے کا جو پئیں ، یہ چہرے کو جوان رکھتا ہے۔

17. اپنے بیسے ابھی بچائیں اور اسے بعد میں خرچ کریں۔

18. بہادر بنیں، یہاں تک کہ اگر آپ نہیں ہیں تو ہونے کا بہانہ کریں۔

19. آسانی سے ہار مت مانو۔ تمھیں نہیں پتا کہ اگلے لمحے کیا ہونے والا ہے۔ کرشمےروز ہوتے ہیں۔

20.  آپ کو ہر دلیل جیتنے کی ضرورت نہیں ہے۔متفق نہ ہونے پر اتفاق کریں۔

21. کسی سے نفرت کرنے میں وقت ضائع کرنے کے لیے زندگی بہت مختصر ہے۔

22.  دوستوں اور رشتہ داروں سے ملیں، جب وہ ہسپتال میں ہوں۔ آپ کو صرف وہاں چند منٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

23. اپنے ماضی کے ساتھ صلح کر و، تاکہ یہ حال کو خراب نہ کرے۔

24.  آپ کے سوا کوئی آپ کی خوشی کا ذمہ دار نہیں ہے۔

25. اپنی پہلے تنخواہ سے شروع کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کے لیے بچت کریں۔

26. حسد وقت کاضیا ع ہے ۔ آ پ کے پاس وہ سب کچھ ہے، جو آپ کی ضرورت ہے۔

27. اگر آپ کو کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہےتو اسے حل کرنے کی کوشش میں تاخیر نہ کریں۔

28. اپنی زندگی کا دوسروں سے موازنہ نہ کریں ۔ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ ان کا سفر کیاہے۔

29. کھانا ضائع نہ کریں۔

30. بچوں کے ساتھ کھیلتے وقت انھیں جیتنے دیں۔

31. شکر گزار بنیں اور ان لوگوں کو تسلیم کرنے میں جلدی کریں، جنھوں نے آپ کی مدد کی ہے۔

32. ضرورت سے زیادہ تیاری کریں اور پھر سمندر میں کود جائیں۔

33. کبھی کسی کو امید سے محروم نہ کریں۔ یہ آخری چیز ان کے پاس ہو سکتی ہے۔

34. موم بتیاں جلائیں ۔ اچھے کپڑے استعمال کریں۔ انھیں کسی خاص موقع کے لیے محفوظ نہ کریں۔ آج کا دن خاص ہے۔

35. آپ کو معاف کرنے کے قابل ہونا چاہیے، چاہے یہ کرنا کتنا ہی مشکل ہو۔

36. جب آپ بیمار ہوں تو آپ کی نوکری آپ کا خیال نہیں رکھے گی، آپ کے دوست رکھیں گے۔ رابطے قائم رکھیں۔

37. صرف وہی کتابیں لوگوں کو دیں، جنھیں آپ دوبارہ دیکھنے کی پروا نہیں کرتے۔

38. اپنی آواز میں جوش اور توانائی کے ساتھ فون کا جواب دیں۔

39. اگر آپ آج ڈٹے رہے تو آپ کسی بھی چیز سے گزر سکتے ہیں۔

40.  اپنی نعمتوں کو شمار کریں۔

41. آپ کے بچوں کو صرف ایک بچپن ملتا ہے۔ اسے یاد گار بنائیں۔

42.  کسی کے ساتھ رونا، اکیلے رونے سے زیادہ شفا دیتا ہے۔

43. یاد رکھیں کہ کسی بھی کام میں 80 فی صد کام یابی آپ کا لوگوں سے بات چیت کرنے کی صلاحیت پر مبنی ہوتی ہے۔

44.  کسی کو یہ بتانے کا موقع ضائع نہ کریں کہ آپ ان سے محبت کرتے ہیں۔

45. لوگوں کی آنکھوں میں دیکھ کر بات کریں۔

46. دوسرے لوگ جو آپ کے بارے میں سوچتے ہیں ، اس سے آپ کو کوئی کام نہیں ہونا چاہیے۔

47. ہر اس انسان کا احترام کریں، جو حلال رزق کماتا ہو۔چاہے ان کا کام کتناہی معمولی کیوں نہ ہو۔

48. فون کو اہم لمحات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہ دیں۔

49. شادی صرف محبت کے لیے کریں۔

50. جب کوئی آپ کو گلے لگاتا ہےتو اس کو پہلے جانے دیں۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

یہ اشعار علاّمہ اقبال کے نہیں ہیں

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے قاتلوں کا انجام

آپ ﷺ کے عہد ِ مبارکہ میں لکھے گئے احادیث کے نسخے