اردو ادب/اردو اختیاری برائے جماعت نہم دہم (پنجاب بورڈ) کی پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کرلیں۔
یہ پنجاب بورڈ کی نویں اور دسویں جماعت کی اردو ادب کی کتاب ہے۔
اس مضمون کو اردو اختیاری بھی کہتے ہیں۔
اس مضمون کا پیپر بھی ہوتا ہے۔
حیرت اور افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ کتاب کہیں سے بھی نہیں ملتی۔
اس کتاب کے حصول کے لیے میں نے کیا کیا جتن نہیں کیے۔
بک سٹالوں میں گیا،
اساتذہ سے پوچھا،
لاہور، فیصل آباد، ملتان وغیرہ کے بڑے بڑے پبلشرز سے رابطہ کیا،
بورڈ کے پیپرز بنانے والے اساتذہ سے بھی دریافت کیا،
جب ہر جگہ سے امید ٹوٹ گئی تو پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں فون کیا،
کسی نے بھی میری مدد نہیں کی۔
بلآخر اپنی مدد آپ کرنی پڑی۔
ہمارے سندھی کے استاد سر گلزار مرحوم کہا کرتے تھے: کوشش سے خدا بھی مل جاتا ہے۔
سو اس کتاب کے حصول کے لیے بھر پور کوشش شروع کردی
کوشش کیوں کی؟
اردو ادب سے دل چسپی رکھنے والے نویں، دسویں جماعت کے طلبہ کو فائدہ پہنچانے کے لیے۔
اگر کسی بچے کو ادب کا شوق ہے تو وہ کتاب کی عدم فراہمی کی وجہ سے اپنا شوق قربان ہی نہ کردے۔
اگر اس مضمون کا پیپر ہوتا ہے تو کتاب بھی دست یاب ہونی چاہیے۔
ان وجوہات کی بنا پر کوشش کی۔
بلآخر میری کوشش رنگ لائی۔
مجھے یہ کتاب چغتائی لائبریری کی ویب سائٹ سے مل گئی۔
مگر وہاں یہ کتاب ہی ڈی ایف میں نہیں تھی۔
میں نہ سوچا کہ طلبہ کو اس طرح پڑھنے میں دشواری ہوگی۔
پھر ایک ایک صفحے کا اسکرین شاٹ کیا
پھر ان تمام صفحات کو کراپ کرکے ہی ڈی ایف میں کنورٹ کیا۔
اس کام میں میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے۔
میں محض آرٹس گروپ کے ان طلبہ کو فائدہ پہنچانا چاہتا ہوں، جو نویں، دسویں جماعت میں اردو ادب کا مضمون اختیار کرنا چاہتے ہیں۔
اس کتاب کو پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے انگریزی میں لکھے ہوئے 'ریڈ اینڈ ڈاؤن لوڈ' پر کلک کریں۔

تبصرے