میدان
ِ عرفات میں قائم مسجدِ نمرہ میں لاکھوں فرزندان ِ اسلام کی موجودگی میں ڈاکٹر سعد
بن ناصر الشتریٰ نے اس بار حج کا خطبہ دیا۔ میں اچھی اور مثبت باتوں کی تلاش میں
رہتا ہوں۔ جوں ہی ڈاکٹر صاحب کی نصیحت آموز باتیں پڑھیں، فوراََخیال آیا کہ اس
موضوع پر ضرور لکھا جائے ۔ آج کل کے مادی دور میں اسلام سے ہمارا تعلق بہت کم زور
ہو چکا ہے۔ اگر کہیں سے اسلامی تعلیمات کی بین الاقوامی اور عالم گیرصدائیں گونجتی
ہیں تو ضرور بالضرور ان کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کرنی چاہیے ۔
Thursday, August 31, 2017
Sunday, August 27, 2017
اقوال ِ زریں
لکھنے
سے زیادہ یہ سوچنا مشکل ہوتا ہے کہ کیا
لکھا جائے۔ مجھے یہ سوچتے ہوئے کئی دن لگ جاتے ہیں۔ ذہن میں مختلف موضوعات آتے
ہیں، لیکن از حد احتیاط کے باعث ان موضوعات پر لکھ نہیں پاتا۔ جس کی وجہ سے کئی دن
گزر جاتے ہیں اور مجھ سے ایک تحریر بھی نہیں ہو پاتی۔
میں
منفیت پر اثبات کو ترجیح دینے والا شخص ہوں۔ میری کو شش ہوتی ہے کہ اپنے دھیمے
دھیمے لفظوں سے حال کی اصلاح کروں۔ کسی کو برا بھلا کہے بغیر ۔ کسی پر کیچڑ اچھالے
بغیر۔
Monday, August 14, 2017
میں ستر سال کا ہوگیا
میرا نام پاکستان ہے۔ آج
14 اگست، 2017 کا دن ہے۔ آج سے ٹھیک ستر سال پہلے جنوبی ایشیا میں مسلمانوں کے ہاں
میری پیدائش ہوئی تھی۔ آج میری عمر ستر سال ہے۔ لیکن میں اب بھی جوان ہوں، پر امید
ہوں، پر سکون ہوں۔ کیوں کہ میں کوئی انسان تو نہیں کہ بوڑھا ہو جاؤں گا۔ میری
بنیاد عظیم لوگوں نے رکھی تھی۔ جن میں حضرت قائدِ اعظم، علامہ اقبال، لیاقت علی
خان، چوہدری رحمت علی، اے۔ کے فضل الحق، مولانا محمد علی جوہر، سرسید احمد خان سر
ِ فہرست ہیں۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی مخلص لوگوں نے میری بنیاد میں اہم کردار ادا
کیا۔ میں ان مخلص اور عظیم لوگوں کی وجہ سے، ان شاء اللہ، ہمیشہ قائم و دائم رہوں گا۔
Sunday, August 13, 2017
گیارہویں جماعت میں داخلہ لینے والے طلبہ وطالبات کے لیے ہدایات
مرکزی داخلہ پالیسی کے
تحت کراچی میں گیارہویں جماعت کے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ چوں کہ انٹرنیٹ کا
زمانہ ہے، اس لیے داخلوں کے لیے درخواستیں مکمل طور پر آن لائن جاری ہوں گی۔ یہ
کام موبائل سے بھی کیا جا سکتا ہے۔ جن طلبہ و طالبات کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت نہیں
ہے۔۔۔۔۔۔اگرچہ ایسا ممکن نہیں ہے۔۔۔۔۔وہ قریبی کالج کے سے رابطہ کریں۔ جہاں ان کا
آن لائن فارم جمع کیا جائے گا۔ جس کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔
Wednesday, August 9, 2017
فیس بک پیج کے لائکس بڑھانے کے چھے آسان طریقے
فیس بک کو سوشل میڈیا کا
بادشاہ سمجھا جاتا ہے ۔ یہاں ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ شہرت
حاصل کر لے ۔ یہاں جس کی جتنی زیادہ شہرت ہوگی ، وہ اتنا ہی کام یاب سمجھا جائے گا
۔ اس لیے یہاں ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جتنا جلد ہو سکے ، شہرت کی بلندیوں کو
چھولے۔آیئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ فیس بک نگری میں پیج کے لائکس کس طرح بڑھائے
جا سکتے ہیں۔
پیج کے لائکس بڑھانے کے تین طریقے ہیں۔
1۔ پیڈ طریقہ: اس میں آپ
کو پیسے دینے پڑتے ہیں۔
2۔ آٹو لائکس: بہت سی ویب
سائٹیں ایسی ہیں، جن کے ذریعے آپ آٹو لائکس یعنی خود بہ خود لائکس حاصل
کرسکتے ہیں۔ مگر یہ طریقہ اچھا نہیں ہے۔ اس لیے اس سے احتراز برتنا چاہیے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
Featured post
Khutbat-e-Ahmadiya---The Forgotten Book
"Khutbat-e-Ahmadiyya" is the series of lectures delivered by Sir Syed Ahmad Khan in Allahabad in 1886, after his return from E...
-
تحر یر و تحقیق: نعیم الرّحمان شائق آئے دن سوشل میڈیا پر ایسے ایسے شعر پڑھنے کو ملتے ہیں جو سرے سے شعر ہی نہیں ہوتے۔اس پر ستم ظریفی یہ کہ ا...
-
تحر یر: نعیم الرّحمان شائق ایک استاذ کو پڑھاتے ہوئے مختلف قسم کی حکمت عملیاں اختیار کرنی پڑتی ہیں۔ ایک جماعت میں مختلف قسم کے بچے ہوتے...
-
نعیم الرّحمان شائق خواجہ الطاف حسین حالیؔ اردو کے عظیم شاعر،نثر نگار، ادیب اور نقاد تھے۔ 1837ء میں ہندوستان کے شہر پانی پت میں پیدا ...