ریاضی کی اٹھارہ پہیلیاں۔۔جوابات کے ساتھ


تاریخ کے ایک قابل سائنس دان گلیلیو نے ایک بار کہا تھا: ریاضی وہ زبان ہے ، جس میں خدا نے اس کائنات کو لکھا ہے۔ "بے شک ریاضی حیرت انگیز ہونے کے ساتھ ساتھ دلچسپ بھی ہو تی ہے۔ سر فرانسس بیکن لکھتے ہیں کہ ریاضی ، آدمی کو چالاک بنا دیتی ہے۔ ریاضی کو سمجھنے کے لیے دلچسپی ضروری ہے ۔ انٹرنیٹ نگری ریاضی کے بارے میں دانا لوگوں کے اقوال سے بھری ہوئی ہے ۔ لیکن یہ میرا عنوان نہیں ہے۔ اس لیے میں ان معنی خیز باتوں کو لکھ کر آپ کا وقت 'ضائع ' نہیں کرنا چاہتا۔




اپنی اس تحریر میں ، میں اٹھارہ متنوع اقسام کی ریاضی کی پہیلیاں جوابات کے ساتھ لکھوں گا۔ چلو شروع کرتے ہیں:
1۔صرف جمع کو استعمال کرتے ہوئے ، آپ کیسے 8 کو جمع کر کے 1000 حاصل کریں گے؟
2۔ ایسے پانچ متواتر مطلق اعداد(Prime Numbers)  بتائیں، جن کا جواب 220 آئے۔
(نوٹ: مطلق اعداد وہ ہوتے ہیں، جو صرف ایک اور اپنے پہاڑے سے تقسیم ہوتے ہیں۔)
3۔ ایک خالی ڈبے میں کتنے انڈے رکھے جا سکتے ہیں؟
4۔اگر آپ 5 میں سے 3 سیب لے لیں تو آپ کے پاس اب کتنے سیب ہوں گے؟
 1 اور 100 کے درمیان کتنے 9 ہوتے ہیں؟
6۔ وہ کیا ہے، جوweek (ہفتے ) میں دو بار اور year (سال) میں ایک بار آتا ہے۔ لیکن day(دن) میں ایک بار بھی نہیں آتا؟
7۔ وہ کون سے تین ناطق اعداد ہیں ، جن کا مجموعہ 100 آتا ہے؟
8۔ ایک والد اور ان کے بیٹے کی عمروں کا مجموعہ 66 ہے۔ اگرباپ اور بیٹے کی عمروں کے اعداد کو الٹا کردیا جائے تو ممکنہ تین عمریں بتائیں۔
9۔ وہ تین اعداد بتائیں جن کو ضرب اور جمع کیا جائے تو جوابات ایک جیسے آتے ہیں۔
10۔ 4 بطخیں تالاب میں تیر رہی تھیں۔ ان میں سے 2 بھاگ گئیں۔ باقی کتنی بچ گئیں؟
11۔ ایک عورت کے 6 بیٹے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کی ایک ایک بہن ہے۔ بتائیے ، عورت کے کل کتنے بچے ہیں؟
12۔ کیا یہ ممکن ہے کہ آپ 6 میں سے 9 لیں، 9 میں سے 10 لیں اور 50 میں سے 40 لیں ۔پھر بھی آپ کے پاس 6 بچ رہے؟
13۔ کون سے مہینے میں لوگ سب سے کم سوتے ہیں؟
14۔ میں 5 میں 9 جمع کرتا ہوں ۔ اور 2 جواب لاتا ہوں۔ جواب درست ہے ۔ لیکن کیسے؟
15۔ 4 لڑکے ہیں اور 4 سیب ہیں۔ ان میں سے ہر ایک ، ایک ایک سیب لیتا ہے۔ لیکن پھر بھی ایک سیب باسکٹ میں باقی رہتا ہے۔یہ کیسے ممکن ہے؟
16۔کیا آپ BODMAS کے قانون پر عمل کرتے ہوئے ، 4 نو کو ملا کر 100 جواب لا سکتے ہیں؟
(نوٹ: BODMAS کا مطلب ہے کہ پہلے قوسین یعنی بریکٹ حل کیے جائیں، پھر تقسیم ، پھر ضرب ، پھر جمع اور آخر میں تفریق کو حل کیا جائے)
17۔ وہ کون سا 4 اعداد کا مجموعہ نمبر  ہے ، جس کا پہلا عدد ، دوسرے کا ایک تہائی ہے، تیسرا عدد پہلے اور دوسرے کا مجموعہ ہے۔ جب کہ آخری عدددوسرے کا تین گنا ہے؟
18۔ 12 چھے کے برابر ہے، 6 تین کے برابر ہے ۔لیکن 10 پانچ کے برابر نہیں ہے۔ کیوں؟

جوابات:
888+88+8+8+8=1000
47+53+59+61=220
3۔ صرف ایک۔ کیوں کہ اس کے بعد وہ خالی نہیں رہے گا۔
4۔ 3 سیب ہی ہوں گے ناں!
5۔ 20
6۔ حرف "e"
2+31+67=100
8۔ ان کی عمریں 06 اور 60 ہو سکتی ہیں۔ یا 24 اور 42 ہو سکتی ہیں۔ یا پھر 15 اور 51 ہو سکتی ہیں۔
9۔ وہ اعداد 1، 2 اور 3 ہیں۔
10۔ جب بطخیں تیر رہی ہوں تو کیسے بھاگ سکتی ہیں؟
11۔ 7، کیوں کہ 6 بھائیوں کی ایک ہی بہن ہے۔
12۔ SIX – 9(IX)=S
9(IX) – 10(X)= I
40(XL)- 50(L)= X
=SIX
13۔ فروری کے مہینے میں ، کیوں کہ یہ سب سے چھوٹا مہینا ہوتا ہے!
14۔ اگر نو بج رہے ہوں اور اس میں 5 گھنٹے جمع کر دیے جائیں ، تو دو بج جائیں گے۔
15۔ یہ ممکن ہے، کیوں کہ آخری لڑکا ٹوکری اٹھا لیتا ہے۔ اور سیب اس کے اندر رہتا ہے۔
16۔ جی ہاں۔ 99+9/9=100
17۔ 1349
18۔ 12 (Twelve) میں 6 حروف آتے ہیں۔ 6 (Six) میں تین حروف آتے ہیں۔ لیکن 10(Ten) میں پانچ حروف نہیں آتے ۔

تحریر: نعیم الرحمان شائق
Click Here to Read this Blog in English

تبصرے

Unknown نے کہا…
ایک بادشاہ کے7بیٹےہیں ایک بیٹے کو ہیروں کی تھیلی ملتی دوسرا دیکھلیتاہے جب دونو تقسیم کرتے ہیں تو ایک ہیرا بچجاتا ہے اسی تراں 6 تک تقسیم کرنے تک ایک ہیرا بچتا ہے اور7جب حصہ لیں تو برابر آتا ہے کتنے ہیرے ہونگے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

یہ اشعار علاّمہ اقبال کے نہیں ہیں

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے قاتلوں کا انجام

آپ ﷺ کے عہد ِ مبارکہ میں لکھے گئے احادیث کے نسخے