تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش سے طلبہ اور اساتذہ کو ہونے والے نقصانات
تحریر: نعیم الرحمان شائق جب سے کورونا وائرس کا آغاز ہوا ہے، تیسری بار ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگ رہا ہے۔ یہ فیصلہ پڑوسی ملک بھارت میں کووڈ انیس کی وجہ سے ہونے والی حالیہ تباہی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ وزیر ِ اعظم نے کہا ہے کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو سخت فیصلہ کرنا پڑے گا۔انھوں نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پاکستان میں بھارت جیسی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔ دو روز قبل وزیر ِ اعلا سندھ مراد علی شاہ نے نیوز کانفرنس کی جس میں انھوں نے دیگر فیصلوں کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ تمام تعلیمی ادارے تا حکم ِ ثانی بند رہیں گے۔