کیا
فیس بک کے ذریعے پیسے کمائے جا سکتے ہیں ؟اس سوال کا جواب ہے :جی ہاں ۔فیس بک کے
عملے نے اب تک بذات خود کوئی ایسا طریقہ وضع نہیں کیا ، جس کے ذریعے اس کے صارفین
کسی حد تک کچھ نہ کچھ کما سکیں ۔ اس کے باوجود چند ایسے طریقے ہیں ، جس کے ذریعے
اس عظیم ویب سائٹ سے پیسے کمائے جاسکتے ہیں ۔ یہ طریقے مشکل نہیں ہیں ، لیکن محنت
طلب ہیں ۔ ابتدا میں بے حد محنت کرنی پڑے گی ۔ بعد میں آسانیاں ہوتی جائیں گی ۔
Sunday, July 30, 2017
Sunday, July 23, 2017
انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کمانے کے چار بنیادی اصول
انٹرنیٹ
کے ذریعے پیسے کمانے والے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہاں پیسے کمانا اتنا آسان
نہیں ہے ۔ ایسا نہیں ہے کہ یہاں ابتدا ہوئی ، وہاں ڈالروں کی بھرمار شروع ہوگئی ۔ یہاں
بڑی محنت اور تگ ودو کرنی پڑتی ہے ۔ تب جا کر کچھ نہ کچھ ملتا ہے ۔ دراصل ہمارے
عوام بڑے سادہ ہیں ۔ جب وہ انٹرنیٹ اور اخبارات میں آن لائن کمائی والے اشتہارات ،
جن میں سے اکثر میں مبالغہ آرائی سے کام لیا جاتا ہے ، دیکھتے ہیں تو ان کا جی للچااٹھتا ہے ۔ وہ سمجھتے ہیں،
یہاں پیسے کمانا بہ نسبت دوسرے ذرائع کے بڑا آسان ہے ۔ حالاں کہ ایسا نہیں ہوتا ۔
Sunday, July 16, 2017
اردو کی بیس عام غلطیاں
اردو
ہماری قومی زبان ہے ۔ اس کی حفاظت اور درست اشاعت ہماری ذمہ داری ہے ۔پاکستان کے حالیہ
آئین کی دفعہ 251 اردو کی اہمیت واضح کرتی ہے ۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان
کی قومی زبان اردو ہے اور یوم ِ آغاز سے پندرہ برس کے اندر اندر اس کو سرکاری اور
دیگر اغراض کے لیے استعمال کرنے کے انتظامات کیے جائیں گے ۔ حالیہ آئین 1973ء میں
نافذ ہوا تھا ۔ اب 2017ء چل رہا ہے ، مگر اب تک صحیح معنوں میں اردو زبان رائج نہ
ہو سکی ۔
Sunday, July 9, 2017
انگریز بچوں کو ابتدائی تعلیم کیسے دیتے ہیں؟
جب والدین بچوں کو اسکول میں داخل کرتے ہیں تو ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا بچہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی سیکھے ۔ اچھا استا د وہ ہوتا ہے ، جو بچے کی تعلیم اور تربیت دونوں پر توجہ دیتا ہے ۔ بچے کی تربیت میں والدین کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے ۔ استاد کا کردار دوسرا درجہ رکھتا ہے ۔ اس ضمن میں والدین اور اساتذہ کو اپنا کردار بحسن و خوبی سر انجام دینا چاہیے ۔
Wednesday, July 5, 2017
چند خیالات
بچپن میں ہم سے پوچھا جاتا تھا: عقل بڑی ہوتی ہے یا بھینس؟
ہم
کہتے تھے: بھینس
پوچھنے
والے بزرگ ہمیں بتاتے تھے : دکھنے میں بھینس بڑی ہوتی ہے ، سوچنے میں عقل بڑی ہوتی
ہے۔
اس
وقت ہمیں یہ بات سمجھ نہیں آتی تھی ، لیکن جیسے جیسے بڑے ہوتے گئے، شعور کو پختگی
ملتی گئی ۔ اب سمجھ آیا کہ بزرگ صحیح کہتے تھے ۔ انسانی ذہن بہت وسیع ہوتا ہے ۔ اس
میں ہر لمحے طرح طرح کے خیالات ابلتے رہتے ہیں ۔ کچھ خیالات اتنے اچھے ہوتے ہیں کہ
ان پر قوموں کی بنیادیں رکھی جاتی ہیں ۔کچھ خیالات انسان کے کردار کے تعمیر میں
مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔کچھ الفاظ اتنے میٹھے ہوتے ہیں کہ ان کو باربار چکھنے کو جی
چاہتا ہے ۔ سیاہ رنگ میں لکھے ہوئے ان الفاظ میں چھپے رنگا رنگ خیالات کو معمولی
نہیں سمجھنا چاہیے ۔ ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ ان سے روشنی لینی چاہیے ۔
Saturday, July 1, 2017
اور اس بار میرا بہاولپور۔۔۔
اور اس بار میرا بہاولپور بدقسمت
نصیب کی نذر ہو گیا ۔ ڈیرھ سو سے زائد لوگ زندہ جل گئے ۔ سو سے زیادہ لوگ زخمی ہو
گئے ۔ واقعہ چھبیس جون کا ہے ۔ یعنی عید سے ایک دن پہلے کا۔جب پاکستان کے عوام عید
کے چاند کا انتظار کر رہے تھے اور خوش تھے کہ کل عید ہوگی ، کیوں کہ سعودی عرب میں
عید تھی ۔جب سعودی عرب میں عید ہوتی ہے تو دوسرے دن ہماری عید ہوتی ہے ۔ لیکن اس
سانحے کے بعد ہماری خوشیوں پر بڑی حد تک اوس پڑ گئی ۔ ان حرماں نصیبوں نے کس طرح
عید منائی ہوگی ، جن کے عزیز واقارب زندہ جل گئے !
Subscribe to:
Posts (Atom)
Featured post
Khutbat-e-Ahmadiya---The Forgotten Book
"Khutbat-e-Ahmadiyya" is the series of lectures delivered by Sir Syed Ahmad Khan in Allahabad in 1886, after his return from E...
-
تحر یر و تحقیق: نعیم الرّحمان شائق آئے دن سوشل میڈیا پر ایسے ایسے شعر پڑھنے کو ملتے ہیں جو سرے سے شعر ہی نہیں ہوتے۔اس پر ستم ظریفی یہ کہ ا...
-
تحر یر: نعیم الرّحمان شائق ایک استاذ کو پڑھاتے ہوئے مختلف قسم کی حکمت عملیاں اختیار کرنی پڑتی ہیں۔ ایک جماعت میں مختلف قسم کے بچے ہوتے...
-
نعیم الرّحمان شائق خواجہ الطاف حسین حالیؔ اردو کے عظیم شاعر،نثر نگار، ادیب اور نقاد تھے۔ 1837ء میں ہندوستان کے شہر پانی پت میں پیدا ...