قرآنی نصیحتیں

تحریر و ترتیب: نعیم الرّحمان شائق قسط نمبر 4 ("قرآنی نصیحتیں " کی پہلی قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ "قرآنی نصیحتیں " کی دوسری قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ "قرآنی نصیحتیں" کی تیسری قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں) 161. اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ کے شعائر کا احترام کرو۔ ] ا ے لوگو، جو ایمان لائے ہو، خدا پرستی کی نشانیوں کو بے حرمت نہ کرو۔(مولانا مودودی رحمۃ اللہ علیہ) [ (المائدہ، آیت 2) 162. جن ل وگوں نے تمھیں مسجد ِ حرام سے روکا تھا ان کی دشمنی تمھیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم حد سے گزر جاؤ۔(المائدہ، آیت 2) 163. نیکی اور پرہیز گاری میں ایک دوسرے کی امداد کرتے رہو۔(المائدہ، آیت ...