مزدور

 شاعر: نعیم الرحمان شائق

میں اک مزدور ہوں

مجھے ہر روز میلوں کا سفر کر کے

کسی صاحب کے ہاں

کچھ کام ہوتے ہیں

میں ان کاموں کی اجرت سے

شکم بھرتا ہوں اپنا اور بچوں کا

 

کھڑا ہوں میں سڑک کی ایک جانب

فقط اک بس مرے ملحوظ ِ خاطر ہے

نہ جانے کب وہ آئے گی

مجھے منزل تلک پہنچائے گی

اگر میں دیر سے پہنچا

تو صاحب مجھ پہ سارا دوش ڈالیں گے

 

میری ساری شاعری پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

یہ اشعار علاّمہ اقبال کے نہیں ہیں

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے قاتلوں کا انجام

آپ ﷺ کے عہد ِ مبارکہ میں لکھے گئے احادیث کے نسخے