اشاعتیں

مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی کا احوال

تصویر
  تحریر: نعیم الرّحمان شائق عقیدہ ِ ختم نبوت مسلمانوں کا بنیادی عقائد میں سے ہے ۔ اس عقیدے کے مطابق حضور ِ اکرم ﷺ اللہ کے آخری نبی و رسول ہیں۔ آپ ﷺ کے بعد تا قیامت کوئی نبی کسی بھی صورت میں نہیں آسکتا۔ رسول اللہ ﷺ کی رحلت کے بعد سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے جھوٹے مدعیان ِ نبوت کے خلاف جہاد کے لیے لشکر بھیجے ۔ اس طرح دیکھا جائے تو خلیفہ ِ اول پہلے مجاہد ِ ختم ِ نبوت ہیں۔   1900ء میں مرزا غلام احمد قادیانی نے ہندوستان کی سرزمین پر نبوت کا اعلان کیا۔ چوں کہ اس وقت ہندوستان میں انگریزوں کی حکومت تھی، اس لیے مسلمان ان کے خلاف خلاف علانیہ کارروائی نہ کر سکے، لیکن علمی میدان میں کافی کام کیا۔ بہت سے علماء کرام نے اپنے آپ کو دفاع ِ ختم ِ نبوت کے لیے وقف کر دیا۔  

اے خاصہ خاصان ِ رسل وقت ِ دعا ہے(مکمل نظم)

تصویر
  نعیم الرّحمان شائق خواجہ الطاف حسین حالیؔ اردو کے عظیم شاعر،نثر نگار، ادیب   اور نقاد تھے۔ 1837ء میں ہندوستان   کے شہر پانی پت میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے شاعری میں مرزاغالبؔ سے اصلاح لی۔غالبؔ نے انھیں ایک موقع پر کہا: "اگر چہ میں کسی کو فکر شعر کی صلاح نہیں دیتا لیکن تمھاری نسبت میرا خیال ہے کہ تم شعر نہ کہو گے تو اپنی طبیعت پر سخت ظلم کرو گے۔"(ریختہ )

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے قاتلوں کا انجام

تصویر
  تحریر: نعیم الرّحمان شائق اس میں کوئی شک نہیں کہ سانحہ ِ کربلا تاریخِ اسلام کا اتنا خوں چکاں واقعہ ہے کہ جس کی شدّت آج تک محسوس کی جاتی ہے۔ کربلا کی بے آب وگیاہ زمین پر نواسہ ِ رسول ﷺ اور ان کے رشتے داروں اور چاہنے والوں کو بے دردی سے شہید کر دینا ایک ایسی درد بھری کہانی ہے، جسے قیامت تک فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ کبھی کبھار سوچتا ہوں کہ وہ کیسے شقی القلب لوگ ہوں گے، جنھوں نے اپنے نبیﷺ کے نواسے کو بھی نہیں بخشا ! وہ بھی محض سیاست   اور اقتدار کے لیے۔ یہ لوگ قیامت کے دن حضور ﷺ کا سامنا کیسے کریں گے؟ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت اگر غیر مسلموں کے ہاتھوں ہوتی تو شاید اتنا دکھ اور کرب محسوس نہ کیا جا تا، مگر کس قدر افسوس ناک بات ہے انھیں انھی لوگوں نے بے دردی کے ساتھ شہید کیا ، جو ان کے نانا کے کلمہ پڑھتے تھے۔  

بچوں کو پڑھانے کےچار بنیادی طریقے

تصویر
  تحر یر: نعیم الرّحمان شائق ایک استاذ کو پڑھاتے ہوئے مختلف قسم کی   حکمت عملیاں اختیار کرنی پڑتی ہیں۔ ایک جماعت میں مختلف قسم کے بچے ہوتے ہیں۔ جماعت میں موجود ہر بچے کی ذہانت کا معیار ایک جیسا نہیں ہوتا۔ کچھ بچے بات کو بہت جلد سمجھ لیتے ہیں۔ کچھ بچے جلدی نہیں سمجھتے۔ اچھا استاذ وہ ہوتا ہے، جو بچوں کو سمجھانے کے لیے مختلف طریقے اختیار کرتا ہے۔ اگر بچوں کو ایک طریقے سے بات سمجھ میں نہیں آتی تو وہ دوسرا طریقہ اختیار کرکے سمجھانے کی کوشش کرتا ہے۔  

یہ اشعار علاّمہ اقبال کے نہیں ہیں

تصویر
تحر یر و تحقیق: نعیم الرّحمان شائق آئے دن سوشل میڈیا پر ایسے ایسے شعر پڑھنے کو ملتے ہیں جو سرے سے شعر ہی نہیں ہوتے۔اس پر ستم ظریفی یہ کہ ان  شعروں کو کسی بڑے شاعر کے نام سے منسوب کر دیا جاتا ہے۔ اس ضمن میں سب سے زیادہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو تختہ ِمشق بنایا جاتا ہے۔ یہ نہایت افسوس نا ک بات ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ہمارے ہاں بے علمی حد ِ کمال تک پہنچ چکی ہے۔  

قرآنی نصیحتیں۔۔۔میری پہلی برقی کتاب (ای بک)

تصویر
  میں پچھلے چند ہفتوں سے قرآن حکیم کا مطالعہ کر رہا تھا۔ مجھے بزرگوں کے اقوال اور نصیحتیں پڑھنا اور پھر انھیں اپنی تحریروں میں لانا بہت اچھا لگتا ہے۔ میں اپنی سابقہ تحریروں میں سبق آموز اور نصیحتوں سے لبریز احادیث، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اقوال اور بزرگوں کی باتیں لکھ چکا ہوں۔ یہ تمام تحریریں میرےاس بلاگ پر موجود ہیں۔  

قرآنی نصیحتیں

تصویر
  تحریر و ترتیب: نعیم الرّحمان شائق قسط نمبر 11 (آخری قسط) 681.                     ] جنتی لوگ دوزخیوں سے پوچھیں گے: [ تمھیں دوزخ میں کس چیز نے ڈالا؟(المدّثّر، آیت42) 682.                      وہ جواب دیں گے کہ ہم نمازی نہ تھے۔(المدّثّر، آیت43) 683.                     نہ مسکینوں کو کھانا کھلاتے تھے۔(المدّثّر، آیت44) 684.                      ہم بحث کرنے والے (انکاریوں) کا ساتھ دے کر بحث مباحثہ میں مشغول رہا کرتے تھے۔(المدّثّر، آیت45) 685.                     اور روز ِ جزا کو جھٹلاتے تھے۔(المدّثّر، آیت46) 686.                     تم جلدی ملنے والی (دنیا ) کی محبت رکھتے ہو۔(القیٰمۃ، آیت20) 687.                     کیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ اسے بے کار چھوڑ دیا جائے گا۔(القیٰمۃ، آیت36)