تحریر و ترتیب: نعیم الرّحمان شائق
قسط نمبر 5
("قرآنی نصیحتیں " کی پہلی قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
"قرآنی نصیحتیں " کی دوسری قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
"قرآنی نصیحتیں" کی تیسری قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
"قرآنی نصیحتیں" کی چوتھی قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔)
231.
اے شخص! اپنے رب کی یاد کیا کراپنے دل میں عاجزی کے ساتھ
اور خوف کے ساتھ ۔(الاعراف،آیت205)
232.
تم اللہ سے ڈرو اور اپنے باہمی تعلقات کی اصلاح کرو اور
اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اگر تم ایمان والے ہو۔(الانفال، آیت 2)
233.
ایمان والے تو ایسے ہوتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کا ذکر آتا
ہےتو ان کے قلوب ڈر جاتے ہیں اور جب اللہ کی آیتیں ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو
وہ آیتیں ان کے ایمان کو اور زیادہ کر دیتی ہیں اور وہ لوگ اپنے رب پر توکل کرتے
ہیں۔(الانفال، آیت2)
234.
نماز کی پابندی کرتے ہیں اور ہم نے ان کو جو کچھ دیا ہے وہ
اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔(الانفال، آیت 3)
235.
تم اس بات کو جان رکھو کہ تمھارے اموال اور تمھاری اولاد
ایک امتحان کی چیز ہے۔(الانفال، آیت28)
236.
اللہ تعالیٰ ایسا نہ کرے گا کہ ان میں آپ کے ہوتے ہوئے ان کو عذاب دے اور
اللہ ان کو عذاب نہ دے گا اس حالت میں کہ وہ استغفار بھی کرتے ہوں۔(الانفال،
آیت33)
237.
اے ایمان والو! جب تم کسی مخالف فوج سے بھڑ جاؤ تو ثابت قدم
رہو اور بہ کثرت اللہ کو یاد کرو تاکہ تمھیں کامیابی حاصل ہو۔(الانفال، آیت45)