قرآنی نصیحتیں

تحریر و ترتیب: نعیم الرّحمان شائق قسط نمبر 7 361. ] حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: [ میرا اور تم سب کا پروردگار صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ تم سب اسی کی عبادت کرو، یہی سیدھی راہ ہے۔(مریم، آیت36) 362. ] حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے والد سے فرمایا: [ مجھے یقین ہے کہ میں اپنے پروردگار سے دعا مانگ کر محروم نہ رہوں گا۔(مریم، آیت 48) 363. ہم نےاسے ] یعنی حضرت موسیٰ علیہ السلام کو [ طور کی دائیں جانب سے ندا کی اور راز گوئی کرتے ہوئے اسے قریب کر لیا۔(مریم، آیت52) 364. انسان کہتا ہے کہ جب میں مر جاؤں گا تو کیا پھر زن...