اشاعتیں

قرآنی نصیحتیں

تصویر
  تحریر و ترتیب: نعیم الرّحمان شائق قسط نمبر 7 361.                     ] حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: [ میرا اور تم سب کا پروردگار صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ تم سب اسی کی عبادت کرو، یہی سیدھی راہ ہے۔(مریم، آیت36) 362.                      ] حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے والد سے فرمایا: [ مجھے یقین ہے کہ میں اپنے پروردگار سے دعا مانگ کر محروم نہ رہوں گا۔(مریم، آیت 48) 363.                     ہم نےاسے ] یعنی حضرت موسیٰ علیہ السلام کو [ طور کی دائیں جانب سے ندا کی اور راز گوئی کرتے ہوئے اسے قریب کر لیا۔(مریم، آیت52) 364.                      انسان کہتا ہے کہ جب میں مر جاؤں گا تو کیا پھر زندہ کر کے نکالا جاؤں گا؟ کیا یہ انسان اتنا بھی یاد نہیں رکھتا کہ ہم نے اسے اس سے پہلے پیدا کیا   حالاں کہ وہ کچھ بھی نہ تھا۔(مریم، آیات 66، 67) 365.                     جو گم راہی میں ہوتا ہے اللہ رحمان اس کو خوب لمبی مہلت دیتا ہے۔(مریم، آیت75)

قرآنی نصیحتیں

تصویر
  تحریر و ترتیب: نعیم الرّحمان شائق قسط نمبر 6 301.                      جو  آخرت کے مقابلے میں دنیوی زندگی کو پسند رکھتے ہیں اور اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور اس میں ٹیڑھ پن پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ یہی لوگ پر لے درجے کی گم راہی میں ہیں۔ (ابراہیم ، آیت 3) 302.                      ہم نے ہر ہر نبی کو اس کی قومی زبان میں ہی بھیجا تاکہ ان کے سامنے ] یعنی اپنے مخاطبین کے سامنے [ وضاحت سے ] اللہ کا پیغام [ بیان کر دے۔(ابراہیم ، آیت 4) 303.                      اگر تم شکر گزاری کرو گے تو بے شک میں تمھیں زیادہ دوں گا اور اگر تم نا شکری کر و گے تو یقیناً میرا عذاب بہت سخت ہے۔(ابراہیم ، آیت 7) 304.                      ایمان والوں کو صرف اللہ تعالیٰ ہی پر بھروسا رکھنا چاہیے۔(ابراہیم ،آیت 11) 305.                      کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں کو اور زمین کو بہترین تدبیر کے ساتھ پیدا کیا ہے۔(ابراہیم ، آیت 19) 306.                      کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکیزہ بات کی مثال کس طرح بیان فرمائی ، مثل ایک پاکیزہ درخت کے جس کی جڑ مضبوط ہے اور جس کی ٹہن

قرآنی نصیحتیں

تصویر
  تحریر و ترتیب: نعیم الرّحمان شائق قسط نمبر 5 ("قرآنی نصیحتیں " کی پہلی قسط پڑھنے کے لیے  یہاں  کلک کریں۔ "قرآنی نصیحتیں " کی دوسری قسط پڑھنے کے لیے  یہاں  کلک کریں۔ "قرآنی نصیحتیں" کی تیسری قسط پڑھنے کے لیے  یہاں  کلک کریں۔ "قرآنی نصیحتیں" کی چوتھی قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔) 231.                      اے شخص! اپنے رب کی یاد کیا کراپنے دل میں عاجزی کے ساتھ اور خوف کے ساتھ ۔(الاعراف،آیت205) 232.                      تم اللہ سے ڈرو اور اپنے باہمی تعلقات کی اصلاح کرو اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اگر تم ایمان والے ہو۔(الانفال، آیت 2) 233.                      ایمان والے تو ایسے ہوتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کا ذکر آتا ہےتو ان کے قلوب ڈر جاتے ہیں اور جب اللہ کی آیتیں ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو وہ آیتیں ان کے ایمان کو اور زیادہ کر دیتی ہیں اور وہ لوگ اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔(الانفال، آیت2) 234.                      نماز کی پابندی کرتے ہیں اور ہم نے ان کو جو کچھ دیا ہے وہ اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔(الانفال، آیت 3) 235.              

قرآنی نصیحتیں

تصویر
  تحریر و ترتیب: نعیم الرّحمان شائق قسط نمبر 4 ("قرآنی نصیحتیں " کی پہلی قسط پڑھنے کے لیے  یہاں  کلک کریں۔ "قرآنی نصیحتیں " کی دوسری قسط پڑھنے کے لیے  یہاں  کلک کریں۔ "قرآنی نصیحتیں" کی تیسری قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں) 161.                     اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ کے شعائر کا احترام کرو۔ ] ا ے لوگو، جو ایمان لائے ہو، خدا پرستی کی نشانیوں کو بے حرمت نہ کرو۔(مولانا مودودی رحمۃ اللہ علیہ) [ (المائدہ، آیت   2) 162.                      جن ل وگوں نے تمھیں   مسجد ِ حرام سے روکا تھا ان کی دشمنی تمھیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم حد سے گزر جاؤ۔(المائدہ، آیت   2) 163.                     نیکی اور پرہیز گاری میں ایک دوسرے کی امداد کرتے رہو۔(المائدہ، آیت   2) 164.                      گناہ اور ظلم و زیادتی میں مدد نہ کرو۔(المائدہ، آیت   2) 165.                     آج میں نے تمھارے لیے دین کو کامل کر دیااور تم پر اپنا انعام بھر پور کر دیااور تمھارے لیے اسلام کے دین ہونے پر رضامند ہوگیا۔ (المائدہ، آیت 3) 166.                     اے ایمان والو! تم

قرآنی نصیحتیں

تصویر
  تحریر و ترتیب: نعیم الرّحمان شائق قسط نمبر 3 ("قرآنی نصیحتیں " کی پہلی قسط پڑھنے کے لیے  یہاں  کلک کریں۔ "قرآنی نصیحتیں " کی دوسری قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔) 101.                      اپنے رب کی بخشش کی طرف اور اس جنت کی طرف دوڑو جس کا عرض آسمانوں اور زمین کے برابر ہے، جو پرہیز گاروں کے لیے تیار کی گئی ہے۔ (آل ِ عمران، آیت133) 102.                      جو لوگ آسانی میں اور سختی کے موقع پر بھی اللہ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں، غصہ پینے والے اور لوگوں سے در گزر کرنے والے ہیں، اللہ تعالیٰ ان نیک کاروں سے محبت کرتا ہے۔ (آل ِ عمران، آیت134) 103.                      جب ان سے کوئی نا شائستہ کام ہوجائے یا کوئی  گناہ  کر بیٹھیں تو فوراً اللہ کا ذکر  اور اپنے گناہوں کے لیے استغفار کرتے ہیں۔ (آل ِ عمران، آیت 135) 104.                      عام لوگوں کے لیے تو یہ (قرآن) بیان ہے اور پرہیز گاروں کے لیے ہدایت و نصیحت ہے۔(آل ِ عمران، آیت 138) 105.                      تم نہ سستی کرو اور نہ غمگین ہو، تم ہی غالب رہو گے، اگر تم ایمان دار ہو۔ (آل ِ عمران، آیت 139) 106.          

قرآنی نصیحتیں

تصویر
  تحریر و ترتیب: نعیم الرّحمان شائق قسط نمبر 2 ("قرآنی نصیحتیں " کی پہلی قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں) 41. اور تابعدار لوگ کہنے لگیں گے، کاش ہم دنیا کی طرف دوبارہ جائیں تو ہم بھی ان سے ایسے ہی بے زار ہوجائیں جیسے یہ ہم سے ہیں۔(البقرۃ، آیت 167) 42.   لوگو! زمین میں جتنی بھی حلال اور پاکیزہ چیزیں ہیں، انہیں کھاؤ پیو اور شیطانی راہ پر نہ چلو۔ وہ تمھارا کھلا دشمن ہے۔(البقرۃ، آیت 168) 43. وہ تمھیں صرف برائی اور بے حیائی کا اور اللہ تعالیٰ پر ان باتوں کے کہنے کا حکم دیتا ہے جن کا تمھیں علم نہیں۔ (البقرۃ، آیت 168) 44.   اور ان سے جب کبھی کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اتاری ہوئی کتاب کی تابعداری کرو تو جواب دیتے ہیں کہ ہم تو اس طریقے کی پیروی کریں گے جس  پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا، گو ان کے باپ دادے بے عقل اور گم کردہ راہ ہوں۔(البقرۃ، آیت 170)

مزدور

  شاعر: نعیم الرحمان شائق میں اک مزدور ہوں مجھے ہر روز میلوں کا سفر کر کے کسی صاحب کے ہاں کچھ کام ہوتے ہیں میں ان کاموں کی اجرت سے شکم بھرتا ہوں اپنا اور بچوں کا