قرآنی نصیحتیں
تحریر و ترتیب: نعیم الرّحمان شائق قسط نمبر 9 521. اے داؤد! ہم نے تمھیں زمین میں خلیفہ بنا دیا۔ تم لوگوں کے درمیان حق کا فیصلہ کرواور اپنی نفسانی خواہش کی پیروی نہ کرو۔ ورنہ وہ تمھیں اللہ کی راہ سے بھٹکا دے گی۔(ص، آیت26) 522. ہم نے آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کو نا حق پیدا نہیں کیا۔(ص، آیت27) 523. یہ بابرکت کتاب ہےجسے ہم نے آپ کی طرف اس لیے نازل فرمایا ہے کہ لوگ اس کی آیتوں پر غور و فکر کریں اور عقل مند اس سے نصیحت حاصل کریں۔(ص، آیت29) 524. خبر دار!اللہ تعالیٰ ہی کے لیے خالص عبادت کرنا ہے۔(الزمر، آیت3) 525. جن لوگوں نے اس کے سوا ] یعنی اللہ کے سوا [ اولیا بنا رکھےہیں (اور کہتے ہیں) کہ ہم ان کی عبادت صرف اس لیے کرتے ہیں کہ یہ (بزرگ )اللہ کی نزدیکی کے مرتبے تک ہماری رسائی کرادیں، یہ لوگ جس بارے میں اختلاف کر رہے ہیں اس کا (سچا) فیصلہ اللہ (خود) کرے گا۔(الزمر، آیت3)