غزل

 شاعر: نعیم الرحمان شائق

کس سمت مری آنکھ لگی ہے

دل فکرِ د و عالم سے بری ہے

 

سینے میں ترا درد نہاں ہے

آنکھوں میں تری یاد بچھی ہے

 

نہ چھیڑ مرے دل کا فسانہ

ہر اک کو یہاں اپنی پڑی ہے

 

بدلہ ہے کہاں میرا زمانہ

یہ صبح وہی، شام وہی ہے

 

چھائی ہے ہر اک شے پہ اداسی

یہ کیسی قیامت کی گھڑی ہے

 



Comments

Popular posts from this blog

رویّہ

یہ اشعار علاّمہ اقبال کے نہیں ہیں

اتحاد و اتفاق