تحر یر و تحقیق: نعیم الرّحمان شائق آئے دن سوشل میڈیا پر ایسے ایسے شعر پڑھنے کو ملتے ہیں جو سرے سے شعر ہی نہیں ہوتے۔اس پر ستم ظریفی یہ کہ ان شعروں کو کسی بڑے شاعر کے نام سے منسوب کر دیا جاتا ہے۔ اس ضمن میں سب سے زیادہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو تختہ ِمشق بنایا جاتا ہے۔ یہ نہایت افسوس نا ک بات ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ہمارے ہاں بے علمی حد ِ کمال تک پہنچ چکی ہے۔
تحر یر: نعیم الرّحمان شائق ایک استاذ کو پڑھاتے ہوئے مختلف قسم کی حکمت عملیاں اختیار کرنی پڑتی ہیں۔ ایک جماعت میں مختلف قسم کے بچے ہوتے ہیں۔ جماعت میں موجود ہر بچے کی ذہانت کا معیار ایک جیسا نہیں ہوتا۔ کچھ بچے بات کو بہت جلد سمجھ لیتے ہیں۔ کچھ بچے جلدی نہیں سمجھتے۔ اچھا استاذ وہ ہوتا ہے، جو بچوں کو سمجھانے کے لیے مختلف طریقے اختیار کرتا ہے۔ اگر بچوں کو ایک طریقے سے بات سمجھ میں نہیں آتی تو وہ دوسرا طریقہ اختیار کرکے سمجھانے کی کوشش کرتا ہے۔
فیس بک کو سوشل میڈیا کا بادشاہ سمجھا جاتا ہے ۔ یہاں ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ شہرت حاصل کر لے ۔ یہاں جس کی جتنی زیادہ شہرت ہوگی ، وہ اتنا ہی کام یاب سمجھا جائے گا ۔ اس لیے یہاں ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جتنا جلد ہو سکے ، شہرت کی بلندیوں کو چھولے۔آیئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ فیس بک نگری میں پیج کے لائکس کس طرح بڑھائے جا سکتے ہیں۔ پیج کے لائکس بڑھانے کے تین طریقے ہیں۔ 1۔ پیڈ طریقہ: اس میں آپ کو پیسے دینے پڑتے ہیں۔ 2۔ آٹو لائکس: بہت سی ویب سائٹیں ایسی ہیں، جن کے ذریعے آپ آٹو لائکس یعنی خود بہ خود لائکس حاصل کرسکتے ہیں۔ مگر یہ طریقہ اچھا نہیں ہے۔ اس لیے اس سے احتراز برتنا چاہیے۔
تبصرے