غزل

 

شاعر: نعیم الرحمان شائق

رات بھر جاگا ہوں اپنے شہر میں

کیسےسوتا جلتے بجھتے شہر میں

 

میرے یارو! گر یہی صورت رہی

کون آئے گا ہمارے شہر میں؟

 

ہوگئے ہیں قتل کتنے بے گنہ

یہ خبر پھیلے گی سارے شہر میں

 

شاہ کے ہاتھوں میں ہیں سارے قلم

دل کی باتیں کون لکھے شہر میں؟

 

ظلم میں جکڑے ہوئے انسان کو

کیا نظر آئے گا اندھے شہرمیں

 

اے خدائے مہربان و بے نیاز!

رحم جاگے نفرتوں کے شہر میں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

یہ اشعار علاّمہ اقبال کے نہیں ہیں

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے قاتلوں کا انجام

آپ ﷺ کے عہد ِ مبارکہ میں لکھے گئے احادیث کے نسخے